اسلام آباد: پاکستان کے شہر گوادر میں ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم 9 چینی شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ یہ بات بلوچستان پوسٹ کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ چینی انجینئروں کے قافلے میں ہوا جو چین پاکستان اکنامک کو ریڈیور (سی پی ای سی) سے جڑی ایک سڑک کی تعمیر میں مصروف ہے۔
وہیں پاکستان کے معروف اخبار 'ڈان' نے ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ چینی انجینئرس کے قافلے پر فدائین حملہ ہوا ہے۔ اخبار نے بلوچستان حکومت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ کم از کم دو بچے ہلاک اور کچھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ایک چینی انجینئرکے زخمی ہونے کی بات کہی ہے۔
ایک ماہ قبل صوبہ خیبر پختونخوا میں چینی انجینئروں کو لے جانے والی بس میں دھماکہ ہوا تھا جس میں نو چینی شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستان نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ بس میں خرابی کی وجہ سے گیس لیک ہوئی اور اس کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ تاہم چین کے دباؤ پر پاکستان نے اسے بم دھماکہ قرار دیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔ بعد میں پاکستان نے دھماکے کے پیچھے غیر ملکی طاقتوں کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا تھا۔