Advertising

جون 2022 میں کارپوریشن الیکشن کی تاریخ کا اعلان افواہ ثابت

Hum Bharat
Sunday, 8 August 2021
Last Updated 2021-08-08T10:55:24Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


مہاراشٹر الیکشن کمیشن کے اتل جادھو نے انکار کیا


مالیگاؤں: ہم بھارت /شکیل پترکار کی اسپیشل رپورٹ: گذشتہ کئی روز سے مالیگاؤں شہر میں عوامی سطح پر سن 2022 جون میں مالیگاؤں شہر کارپوریشن کے الیکشن کی تاریخ کو لیکر کافی گرما گرم موضوع اور بحث دھوم دھام سے سنی جارہی ہے اسی معاملے کو لے کر عوامی نمائندگان کافی فکر مندی کے چلتے تذبذب کا شکار ہو رہےہیں اس مذکورہ معاملے کو لے کر ناچیز نے مہاراشٹر الیکشن کمیشن کے ذمہ دار اتل جادھو سے تفصیلی جانکاری حاصل کی تو مہاراشٹر الیکشن کمیشن کے اتل جادھو نے صاف طور پر سرکاری سطح پر مالیگاؤں شہر کارپوریشن کے الیکشن کی تاریخ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ سن 2022 کے کارپوریشن کے الیکشن کی تاریخ کا سرکاری سطح پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس تناظر میں یہ بات افواہ ثابت ہوئی۔  مالیگاؤں شہر کے عوام الناس کسی بھی افواہ کا شکار نا ہو اس طرح کا صاف طور پر مہاراشٹر الیکشن کمیشن کے اتل جادھو صاحب نے خلاصہ دیا ہے۔ مذکورہ معاملے میں باضابطہ طور پر سرکاری سطح پر اعلان ہوگا تب کارپورٹرس حضرات اور سیاسی جماعتوں کے لیڈران کے علاوہ سوشل ورکرس سرکاری سطح پر اعلان کے مطابق درست مانتے ہوئے مالیگاؤں کارپوریشن کے الیکشن کی تیاریاں شروع کریں گے۔ ابھی کسی بھی افواہ کا شکار نا ہوں اس طرح کی معلومات حاصل کی گئی ہے ووٹرس راجہ اور سیاسی پارٹی کے قائدین اور ورکرز عوامی نمائندے اس مذکورہ معاملے میں خصوصی طور پر توجہ مرکوز رکھیں۔



iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl