Advertising

اندور مآب لنچنگ معاملہ : چوڑی بیچنے والے پر پاکسو ایکٹ سمیت 9 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

Hum Bharat
Tuesday, 24 August 2021
Last Updated 2021-08-25T09:30:32Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 


اندور: اندور میں چوڑی بیچنے والے کی پٹائی کے معاملے میں نیا موڑ آگیا ہے۔ پولیس نے چوڑی بیچنے والے نوجوان گولو عرف تسلیم عرف اسلم پر پاکسو ایکٹ سمیت 9 سنگین دفعات میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ فرضی شناختی کارڈ اور نابالغ بچی کے ساتھ چھیڑ خانی کے الزام میں نوجوان پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

کوتوالی تھانے پر ہنگامہ کرنے والے تقریباً 30 لوگوں کے خلاف بی ایف آئی آر کی ہے۔ اس معاملے میں تین ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باقی تین اور ملزمین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ اندور کے دونوں وزرا اوشا ٹھاکر اور تلسی سلاوٹ نے قصورواروں پر سخت کارروائی کے احکامات دیئے ہیں۔اندور کے وانگانگ تھانہ علاقے کے گووند نگر میں چوڑی بیچنے والے مسلم نوجوان سے مارپیٹ کرنے والے تینوں اہم ملزم راکیش پوار، راجکمار بھٹناگر اور وویک ویاس کو پولیس نے پہلے ہی 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا تھا۔ ان میں سے ایک کی گرفتاری گوالیئر سے ہوئی ہے۔ ایس پی ایسٹ آشوتوش باگری نے بتایا کہ باقی ملزمین کی شناخت کرلی گئی ہے، انہیں بھی جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ وہیں سینٹرل کوتوالی تھانہ کا گھیراو کرنے والے 25 سے 30 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس میں تین نامزد ملزم بھی شامل ہیں۔

انٹلی جنس کی نظر

کلکٹر منیش سنگھ نے کہا کہ سینٹرل کوتوالی تھانے پر ہوئے احتجاج میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کا ہاتھ سامنے آیا ہے۔ ہم امن بنائے ہوئے ہیں۔ تھانے پر کل کا احتجاج قابل اعتراض ہے۔ اس میں ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے لوگوں کا ہاتھ سامنے آیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی پر انٹلی جنس بھی نظر رکھ رہا ہے، جو بھی ماحول بگاڑنے کا کام کر رہا ہے، اس پر سخت کارروائی ہوگی۔ ان تنظیموں کے عہدیداران نوجوانوں کو مشتعل کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ اسے بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کے خلاف نہ صرف ایف آئی آر ہوگی، بلکہ ضرورت پڑنے پر ضلع بدر کی بھی کارروائی کی جائے گی۔

وزرا نے دیا فری ہینڈ

اس حادثہ پر اندور کے وزرا نے بھی پولیس کو فری ہینڈ دیتے ہوئے قصورواروں پر سخت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیر آبی وسائل تلسی سلاوٹ نے کہا کہ فرقہ وارانہ فضا خراب کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے۔ دہشت گرد تنظیموں کے کردار پر سوال پر وزیر نے کہا کہ گہری تفتیش ہوگی۔ دہشت گرد تنظیموں کی جڑوں تک جاکر نست ونابود کریں گے۔ وزیر سیاحت ثقافت اوشا ٹھاکر نے کہا یہ حادثہ باعث تشویش ہے۔ تھانے کا گھیراو کرنے والوں پر ملک سے غداری کا معاملہ چلایا جانا چاہئے۔ ان لوگوں کا ساتھ دینے والے بھی ملک کے غدار ہیں۔ اس احتجاج میں کانگریسی نمائندوں کا شامل ہونا شرمناک ہے۔

فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی سازش

شہر میں 15 اگست سے لے کر اب تک نائتا منڈلا، راج باڑہ، بمبئی بازار اور بانگنگا میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کے حادثات پیش آئے ہیں۔ ان سے سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، جس سے اس طرح کی حادثات دوبارہ نہ ہوں۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl