مالیگاؤں( ہم بھارت ) مقامی پولس کنٹرول روم سے حاصل تفصیلات کے مطابق پولس سپاہی دیوا پاٹل بلہ نمبر 2542 کی آزاد نگر پولس اسٹیشن میں درج شکایت پر عمل کرتے ہوئے پولس عملہ نے گذشتہ دنوں شیعہ قبرستان کے پاس سے ہیرا پورہ کا ساکن 43 سالہ ملزم انیس احمد منظور احمد اور دوسرا ملزم مسعود احمد اختر عرف گڈو کے قبضہ سے 30 ہزار مالیت کی ایک پستول اور 3 کارتوس برآمد کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف بھارتی ہتھیار قاعدہ و قلم 3/25/598/2021 کے تحت مقدمہ داخل کیا۔
پولس کی بڑی چھاپہ مار کارروائی میں 10 تلوار ضبط
مالیگاؤں،١١ اگست ٢٠٢١ (نامہ نگار) شہر میں بڑھتے جرائم و غیر قانونی اسلحہ کے خلاف محکمہ پولیس کی جانب سے مسلسل کاروائی کا سلسلہ جاری ہے ، کل 10 اگست 2021 کی رات 8 بجکر 45 منٹ پر ضلع ایس پی سچن پاٹل ، ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی کی رہنمائی میں شہر ڈی واے ایس پی اسکواڈ میں شامل پولیس حولدار دنیش پوار ، پولیس نائک راکیش ابالے ، ساجد شیخ ، پولیس سپاہی تشار آہیرے ، سچن براڑے نے رمضانپورہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع آمین مولانا کی درگاہ کے پیچھے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 13 ہزار روپے مالیت کی 10 تلوار ضبط کیا ہے
ملی تفصیلات کے مطابق شہر ڈی واے ایس پی لتا ڈھونڈے میڈم کو خفیہ خبر ملی کے ملزم (1) ابو طالب محمّد قربان 22 سال ساکن کلثوم مسجد یوسف میڈیکل کے سامنے رمضانپورہ ، (2) محمّد ساجد یونس خان 20 سال ساکن زیب النسا مسجد کے سامنے رمضانپورہ ، (3) انصاری ریحان احمد ریاض الدّین 19 سال حنیف نگر زیب النسا مسجد کے پاس ، (4) عبدالمختار عبدالستار 25 سال رولیکس سائزنگ کے سامنے گلی میں رمضانپورہ مالیگاؤں نے غیر قانونی طریقے سے بنا اجازت ذاتی فائدے کے لئے فروخت کرنے کے مقصد کے تحت 13 ہزار روپے مالیت کی 10 تلوار لائی ہے ، خبر ملتے ہی ڈی واے ایس پی کے خصوصی اسکواڈ نے کاروائی کرتے ہوئے 10 تلوار کو ضبط کی ، اس معاملے میں رمضانپورہ پولیس اسٹیشن میں پولیس سپاہی تشار آھیرے کی فریاد پر سبھی ملزمین کے خلاف آرم ایکٹ 3/25 ، 34 ، ممبئی پولیس قائدہ قلم 37 (1) (3) کے خلاف ورزی 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔دیگر تحقیقات رمضانپورہ پولیس کررہی ہے ۔