اس طرح کا کوئی بھی سکہ آپ کے پاس ہے تو اسے فروخت کرنے کیلئے سب سے پہلے آپ کو کوئیکر ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرانا ہوگا ۔ معلوم ہوکہ بھارتیہ ریزرو بینک نے حال ہی میں پرانے نوٹوں سکوں کی آن لائن خریدوفروخت معاملے میں ایک وارننگ نوٹس جاری کیا ہے ۔ اگر آپ کو بھی پرانے زمانے کے سکوں کو جمع کرنے کا شوق ہے تو آپ خوش ہو جائیں ۔ آپ کا یہ شوق آپ کو لکھ پتی بنا سکتا ہے۔ کیونکہ اب پرانے سکے اور پرانی نوٹ ، بند ہوچکی کرنسی اور اسپشل نوٹ اور سکوں کی آن لائن مارکیٹ میں زیادہ ڈیمانڈ دیکھی جارہی ہے ۔ دراصل آپ کی طرح ہی پرانے سکوں کو اکٹھا کرنے کے شوقین لوگ ان پرانے اور انوکھے سکوں اور نوٹوں کیلئے بھاری رقم دینے کو تیار رہتے ہیں ۔ اسطرح آپ کو دو روپئے کا یہ سکہ پانچ لاکھ تک کی رقم دلا سکتا ہے ۔ اور آپ گھر بیٹھے لکھ پتی بن سکتے ہیں ۔