یوم آزادی پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کا عہد نامہ اور جدید ممبر سازی کا آغاز
ایم ڈی ایف ہال عبداللہ نگر میں 15 اگست کو قومی جھنڈے کو سلامی اور تقریب یوم آزادی
سر فروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے
شہر کے ترقی پسند نوجوانوں کی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے 15 اگست 2021 کو صبح دس بجے ایم ڈی ایف ہال کے باہر عبداللہ نگر نزد قریش جماعت خانہ سعیدہ حجن مسجد کے پاس ترنگے جھنڈے کو سلامی اور یوم آزادی تقریب منعقد کی گئی ہے. اس موقع پر ایم ڈی ایف کا عہد نامہ بھی پیش کیا جائے گا.
امسال یوم آزادی کے موقع پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے جدید ممبرسازی کا آغاز کیا جا رہا ہے. جس میں نئے اراکین کا گوگل فارم, بلاگ, ویب سائٹ, سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کی مدد سے آن لائن رجسٹریشن کیا جائے گا. بعد ازاں ممبر سازی مہم پر وارڈ میں فارم بھر کر کی جائے گی.
ایم ڈی ایف کا عہد نامہ : آؤ ہم عہد کرتے ہیں شہر کی ترقی کیلئے , بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے, اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلانے کیلئے, بےروزگاری اور بچہ مزدوری کے خاتمہ کیلئے, غریبی و بھکمری کے خاتمے کیلئے, ہم عہد کرتے ہیں کہ ووٹ دیتے وقت پیسہ لیکر اپنے ضمیر کا سودا ہرگز نہیں کریں گے.
اس یوم آزادی سے ایک قدم شہر سے خاندانی سیاست کے خاتمے کی جانب, آئیے ہم آزادی حاصل کریں کرپٹ حکمرانوں سے, مفاد پرست قائدین سے اور عصبیت پرستی سے۔ آؤ ہم سب مل کر ایک شہر بنائیں ترقی والا,امن و شانتی والا,خوبصورت جہاں نسل نو کیلئے معیاری مفت تعلیم میسر ہو, تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے اچھا روزگار, خواتین کیلئے راحت, خوبصورت گارڈن, اسپورٹس اسٹیڈیم اور ہر طرح کی بنیادی سہولیات میسر ہو۔
یوم آزادی کی مختصر تقریب میں عوام الناس خصوصی طور پر ترقی پسند نوجوانوں اور میڈیا نمائندوں سے شرکت کی گذارش ایم ڈی ایف صدر و اراکین نے کی ہے۔