Advertising

شوہر نے اپنی ہی بیوی کا تیز دھار ہتھیار سے بری طرح قتل کردیا

Hum Bharat
Tuesday 20 July 2021
Last Updated 2021-07-20T21:24:35Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates










مالیگاؤں (ہم بھارت ) مالیگاؤں تعلقہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کا تیز دھار ہتھیار سے قتل کردیا۔ پولس نے فرار ملزم کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔


حاصل تفصیلات کے مطابق چنچپاڑہ تعلقہ سٹانہ کا ساکن 60 سالہ اتم سونونے نے سٹانہ پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ملگاؤں کی ساکن 30 سالہ کالوبائی سنجے پوار نے اپنے شوہر سنجے جھپرو پوار سے پوچھا کہ تم مقادم سے جو پیسے لیئے تھے اسے واپس کیوں نہیں کیا؟ اس بات کو لیکر شوہر اور بیوی کے درمیان تنازعہ ہوگیا اور ملزم شوہر نے کسی نا معلوم تیز دھار ہتھیار سے بیوی کی گردن، پیٹ ،پیر ،مانڈی وغیرہ پر شدید و بے رحمانہ طریقے سے حملہ کردیا۔ جس کی وجہ سے بیوی کی موت واقع ہوگئی۔ درج کرائی گئی شکایت کہ مطابق شوہر اور بیوی کے درمیان یہ تنازعہ 18 جولائی 2021 کی رات 10 بجے سے 19 جولائی کی صبح 5 بجے کے درمیان ہوا۔



اس سنگین معاملے میں سٹانہ پولس نے فرار ملزم شوہر سنجے پوار کے خلاف 474/2021/ 302 کے مطابق مقدمہ اور کیس داخل کردیا ہے۔ آگے کی قانونی کاروائی پی ایس آئی آرٹی گوئی کے سپرد ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl