Advertising

آج کی جرائم خبریں

Hum Bharat
Tuesday 6 July 2021
Last Updated 2021-07-06T18:38:20Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 








نوجوان کا اغواء اور بندوق کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکی
ملزم مہتاب علی اور دیگر لوگوں پر سنگین الزامات


مالیگاؤں( ہم بھارت )  مقامی پولیس کنٹرول روم سے تفصیلات موصول ہوئی کہ عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں نیا اسلامپورہ گلی نمبر 5 کا ساکن31 سالہ فریادی مخدوم اشرف اختر عزیز نے سنگین شکایت کی کہ ملزم مہتاب علی،  سفیان علی کے علاوہ جاوید اور ایک نامعلوم نے گذشتہ دنوں کریم ناکہ سے فریادی کو اٹھا کر گھر میں بند کردیا اور کہا کہ تو نے حفیظ اور عابد کو مجھے مارنے کے لئے 7 لاکھ روپے کی سپاری دی ہے اس کے بعد ملزمین نے فریادی کو زد و کوب کیا اور بندوق بتا کر فریادی کو کھلے عام جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ جب اس معاملے کو رشتہ دار ختم کرنے لئے آئے تو ملزمین نے انہیں بھی دھمکی دی
 اس سنگین معاملے میں مذکورہ پولیس کے تھانے دار نے ملزمین کے خلاف قلم اور کیس نمبر 46/2021/3/25/324/323/506/504/2/120/365/ K   کے تحت معاملہ مکمل کیا



ہلال چوک مدنی گارڈن پر بندوق  کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی 
ربانی دادا اور دیگر ملزمین پر دنگا فساد و مارپیٹ کا معاملہ درج

مالیگاؤں( شکیل پترکار/ ہم بھارت) پولس کنٹرول روم سے حاصل تفصیلات کے مطابق قسمت کالونی کے ساکن خلیل احمد عبدالرزاق( فٹر) نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ملزم ربانی دادا اور اس کے 4 ساتھیوں نے گذشتہ روز ہلال چوک مدنی گارڈن پر فریادی کے ساتھ زبردستی لاتوں اور گھونسوں سے مارپیٹ کی۔ اتنا ہی بلکہ بندوق لگاکر فریادی کو جان سے مارنے کی دھمکی۔ جب 10 سے 15 افراد فریادی کی مدد کے لئے پہچے تو ملزم نے کہا کہ اگر ہمارے بیچ میں آئے تو گولی چلادوں گا، جان سے ماردوں گا۔ اس طرح کی دھمکی اور دہشت پھیلاتے ہوئے ملزمین وہاں سے فرار ہوگئے۔  اس معاملے میں پولس اسٹیشن کے تھانہ دار نے ملزمین کے خلاف 143/323/506/504/120/365/2021/61/25/3/149/148/147/ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ آگے کی قانونی کاروائی واگھمارے کے سپرد ہے۔



پوار واڑی کے 21 سالہ نوجوان کے قبضہ سے تیز تلوار ضبط



مالیگاؤں( شکیل پترکار/ ہم بھارت ) عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں فریادی پولیس سپاہی یوگیش بھگوان ٹھاکر نے شکایت کی کہ پوار واڑی گلی نمبر دو ، گھر نمبر مسجد قوت الاسلام کے سامنے کا ساکن 25 سالہ ملزم توصیف خان سلیم خان کسی سنگین گناہ کے ارادے سے تیز دھار لوکھنڈی تلوار لے کر گھوم رہا ہے۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے تلوار کو ضبط کیا گیا اور ملزم کے خلاف آرم ایکٹ کی دفعہ 4/25/37/1/3/135/421/2021/ کے تحت کیس اور مقدمہ داخل کیا گیا۔ آگے کی قانونی کاروائی جاری ہے تفصیلات کے مطابق ملزم نے غیر قانونی جماؤ بندی کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کے حکم کی خلاف ورزی کی۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl