Advertising

مہاراشٹر حکومت کا بڑا بیان۔ 6100 اساتذہ کی بھرتی کو ہرا سگنل

Hum Bharat
Friday 9 July 2021
Last Updated 2021-07-10T05:09:55Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates











ممبئی (ہم بھارت) 9 جولائی 2021 ریاست مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کی جانب سے پرائمری ، پری پرائمری ، سیکنڈری ، ہائر سیکنڈری اسکولوں ، سرکاری اور نجی تعلیمی امدادی اداروں میں 6100 اساتذہ کی بھرتی کا بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بھرتی ریاست مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں حکومت کے منظور شدہ تعلیمی اداروں میں کی جائے گی




ورشا گائیکواڑ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے، ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور اسٹیٹ وزیر مالیات بالے صاحب تھورات نے ٹیچر بھرتی کے پر پوزل کو مانتے و قبول کرتے ہوئے ٹیچر بھرتی پر عائد پابندیوں اور بندشوں کو ہٹادیا۔


ورشا گائیکواڑ نے ٹیوئٹ میں یہ بھی واضح کیا کہ کمشنر آف ایجوکیشن کی جانب سے بھی یہ ٹوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے اساتذہ کی بھرتی کا مرحلہ مکمل کیا جائے۔


کن اساتذہ کی بھرتی ہوگی


6100 اساتذہ کی یہ بھرتی TAIT امتحان اور انٹرویو کی بنیاد پر ہوگی۔ 


ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 27 جون کو ادئے ساونت نے بیان جاری کیا کہ کورونا کی وجہ سے بھرتی کا سلسلہ روک دیا گیا تھا۔ مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ 3064 پروفیسر بھرتی کے پروپوزل کو فائنانس ڈپارٹمنٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔ امید ہیکہ یہ مرحلہ جلد ہی مکمل ہوجائے گا۔


کافی دنوں سے اساتذہ کی بھرتی رکی ہوئی تھی۔ جس کی وجہ اساتذہ میں مایوسی اور تذبذب پایا جارہا تھا۔ ڈی ایڈ ،بی ایڈ ایڈمیشن میں بھی کافی کمی آچکی تھی۔ بلکہ مہاراشٹر کی بہت ساری کالج بند بھی ہوچکی ہے۔ لیکن اس بیان کہ منظر عام پر آنے کے بعد اساتذہ میں امید کی کرن جاگی ہے۔ اساتذہ میں خوشی پائی جارہی ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl