Advertising

آدھار مافیاؤں کے خلاف شان ہند میدان میں۔ کیا خاطیوں پر ہوگی کاروائی؟

Hum Bharat
Monday 12 July 2021
Last Updated 2021-07-12T13:59:27Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 









آدھار مافیاؤں کے خلاف شان ہند میدان میں۔ کیا خاطیوں پر ہوگی کاروائی؟

پرانت آفیسر کو میمورنڈم دیتے ہوئے کاروائی کی مانگ کی 

مالیگاؤں( ہم بھارت ) لاک ڈاؤن اور کورونا گائیڈ لائن کی وجہ سے بچوں کو ملنے والے اناج کےبدلے ان کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالنے کا حکم مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری ہوا ہے۔ جس کے لئے بچوں کا بینک اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔ بینک اکاؤنٹ اوپن کرنے کے لئے آدھار کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اب ایسے میں آدھار والوں کی تو جسے ہولی ہوگئی۔ 



آدھار کارڈ بنانے اور اپڈیٹ کرنے کے لئے آدھار سینٹر پر طرح طرح سے عوام کو لوٹا جارہا ہے۔ عوام سے زائد پیسے وصول کیئے جارہے ہیں۔ نمبر لگانے اور فارم بھرنے کے نام پر بھی پیسے اچک لئے جارہے ہیں۔ اکثر آدھار سینٹر والے خود پیسے نہ لیتے ہوئے اپنے بیٹھائے گئے آن لائن سروس ایجنٹ کی دوکان پر گراہک بھیج رہے ہیں۔ جہاں پر غریب عوام کو بیوقوف بناتے ہوئے فارم بھرنے اور نمبر لگانے کے نام پر من مانی طور سے لوٹا جارہا ہے۔ 


انہی تمام مدعوں کو لیکر جنتادل کی شان ہند نہال احمد نے پرانت آفیسر سے ملاقات کی۔ اور خاطی افراد پر کاروائی کی مانگ کی۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا کہ ایسا کچھ نظم ہو کہ اسکول میں جاکر ہی بچوں کا آدھار اور بینک اکاؤنٹ کا کام کیا جائے۔ 


اب سوال یہ کہ جن لوگوں سے کاروائی کی مانگ کی جارہی ہے کیا وہ واقعی میں کاروائی کریں گے؟ کیونکہ حقیقت ہم اور بخوبی جانتے ہیں۔ جن آفیسران کو میمورنڈم دیا جارہا ہے کیا انہیں حقیقت معلوم نہیں؟ کیونکہ اکثر آدھار سینٹر والوں کا کہنا ہے کہ وہ اوپر تک پیسے دیتے ہیں۔ ان کا سب سے مینیج ہے۔


ماضی میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے آدھار مافیاؤں کے خلاف مہم چلائی گئی تھی۔ لیکن کیا ہوا پورے شہر نے دیکھا۔ قانون کے رکھوالوں نے ہی قانون کی دھجیاں اڑادیں۔ اب تک ان آفیسران نے آدھار مافیاؤں پر کیا ایکشن لیا؟ کیوں کاروائی نہیں کی؟ کیا سب گول مال ہے ؟


اب دیکھنا یہ ہے کہ شان اس معاملے کہاں تک اور کتنا سرگرم رہیں گی۔ کیا انہیں کامیابی ملے گی ؟ کیا آفیسران ایمانداری سے اس معاملے میں کاروائی کریں گے؟ امید ہیکہ شان ہند نہال احمد صرف سیاست ہی نہ کرتے ہوئے غریبوں اور ضرورت مندوں کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے ،قانونی طریقے سے پریشر بناکر آدھار مافیاؤں پر کاروائی کرائیں گی۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl