Advertising

کتّے کو پتھّر مارو تو یوٹیوبر کو لگتا ہے۔ این سی پی لیڈر کی گھٹیا سیاست

Hum Bharat
Monday 19 July 2021
Last Updated 2021-07-19T20:10:47Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 







مالیگاؤ (ہم بھارت/ عمران راشد) شہر مالیگاؤں میں اس وقت انتہائی گھٹیا اور نچلے طبقے کی سیاست ہورہی ہے۔ جو لیڈران اپنے آپ کو بہت بڑا سیاستداں سمجھتے ہیں وہ بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں۔ کیونکہ وہ بڑے ہیں نہیں۔ عوامی مدعوں کو حل کرنے کی بجائے اپنے حواری مواریوں کو خوش کرنے اور انکی داد و واہ واہی حاصل کرنے کے لئے افسوس و شرمناک بیان بازیاں کی جارہی ہیں۔ برسراقتدار تعمیر و ترقی میں ناکام ہے تو اپوزیشن بھی کسی کام کی نہیں۔


گذشتہ دنوں شہر کے مشرقی حصے میں وراثت کو چھوڑ کر نئی پارٹی کا دامن تھامنے والے لیڈر کا جلسہ ہوا۔ اس جلسے میں جہاں عوامی مسائل پر بات ہونی چاہیے تھی وہاں ایسا نہ کرتے ہوئے صرف عوام سے تالیاں اور داد حاصل کرنے والی بیان بازی کی گئی۔

اسی میٹنگ اور جلسے میں نئی پارٹی کا دامن تھامنے والے لیڈر نے شہر کے یوٹیوبرس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہر میں اتنے یوٹیوبر ہوگئے ہیں کہ کتّے کو پتھر مارو تو یوٹیوبر کو لگ جاتا ہے۔


تو جناب ہم کہنا چاہیں گے کہ پتھّر مارنے سے پہلے اور بعد میں ذرا اپنے آس پاس اور اپنے ساتھ والوں پر بھی نظر ڈال لیا کریں۔ اپنے آپ کو بہت بڑا سیاستداں کہنے والے پر کیا اس طرح کے بیان زیب دیتے ہیں ؟ ہم مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے اس گھٹیا ، بے تکے ، اور شرمناک بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اس بیان سے تو ایسا لگ رہا ہے کہ درد کہیں اور ہے، بتایا کہیں اور جارہا ہے۔ 



ایک دو زخم نہیں جسم ہے سارا چھلنی

درد بیچارہ پریشاں ہے کہاں سے نکلیں



انہی صاحب کو کچھ دن پہلے تک پرنٹ میڈیا سے شکایت تھی اور اب یوٹیوبر سے! ہو سکتا ہے کہ یوٹیوب والے آپ کے اشارے پر کام نہیں کررہے ہوں گے! کیا اس لئے آپ خفا ہیں کہ وہ سچائی بتارہے ہیں؟ یا پھر اس لئے ناراض ہیں کہ آپ کی فصیح و بلیغ اردو سے عوام محظوظ ہورہے ہیں؟ جناب ! یہ وقت کام کرنے اور کام کروانے کا ہے۔ اس لئے اچھی اور جاندار سیاست کیجئے ۔ ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ پھر 5 سال ہاتھ ملنا پڑ جائے۔ 


اور ہاں پتھّر ذرا ہوشیاری سے مارنا کیونکہ آپ کے آس پاس اور ساتھ ساتھ بھی کچھ ایسے موجود ہیں جیسا آپ سب کو سمجھ رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl