Advertising

مفتی صاحب پر جان لیوا حملے کی کوشش

Hum Bharat
Thursday 8 July 2021
Last Updated 2021-07-08T11:43:45Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates








 مفتی تقی عثمانی پر حملے کی کوشش
اہلِ پاکستان کےنام ایک پیغام: 



آج پھر سے شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ پر حملے کی کوشش الحمدللہ ناکام ہوئی ۔

 اس خبر نے امتِ مسلمہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے

 حضرت شیخ پر بار بار جان لیوا حملوں کےذریعے کافر صہیونیوں نے آپکے وجود کی عظمت کو مزید واشگاف کردیا ہےکہ، کیسے ایک عالمِ حق کا وجود کفر کے ایوانوں کو کھٹک رہاہے، آپ فقہاء اسلاف کی یادگار ہیں جو اسلامی اصولوں کا ترجمان ہے، جو کافروں کی بولی بولنے تیار نہیں اور ایسے ہی ایک عالم و فقیہ کا وجود لشکروں اور سلطنتوں کے طمطراق پر بھی بھاری ہوتاہے ۔

‏‎‎محافظوں کی بروقت کارروائی نے حضرت فقیہِ امت کی حفاظت کی، ہمیں آج ان چوکنا اور مستعد محافظوں کا شکریہ ادا کرناہے، انہوں نے صرف ایک عالِم کی نہیں بلکہ ایک عالَم کی حفاظت کی ہے، ربِّ ذوالجلال انہیں جنت میں آباد کرے، اور خبردار، رہو کہ تم زوال و کشمکش کے دور میں ملتِ اسلامیہ کے عظیم عالمِ ربانی کی حفاظت کررہے ہو، ائے پاکستان کے مسلمانو! اور حکمرانو ! خبردار کہ تمہارے پاس امت کی امانت ہے ۔

شیخِ محترم ! ہم۔لوگ یہاں ہندوستان میں ہیں، لیکن ہمارے ایمانی جذبات کی دھڑکنیں آپکے وجود سے وابستہ ہیں 

‏‎آپ اِس عہد کے محمد الشیبانی ؒ ہیں،

علمائے اسلام اور عوام آپ سے علومِ اسلامیہ، تزکیۂ نفس اور احقاق حق میں رہنمائی حاصل کرتے ہیں، آپ عامۃ المسلمین کے لیے رحمتِ خداوندی اور میراثِ نبوی ہیں، آپ کو گزند پہنچنے کا تصور بھی ہمیں بیقرار کردیتا ہے

 ظالم کافروں اور دیدہ دلیر صہیونی طاقتوں کے خلاف بلند ہونےوالی آپ کی مؤثر آواز لاکھوں آوازوں پر بھاری ہے، آپ کی ایمان افروز صورت ہمارے دلوں کو راحت پہنچاتی ہے، اللہ آپکو فرشتوں کی حفاظت میں رکھے، آپ کی عمر میں برکت دے، آپکے سایہء عاطفت سے امت کو کبھی بھی محروم نہ فرمائے، آپ کی خدمت میں سلام و محبت کے نذرانے، آپکے اہلخانہ کے لیے عقیدتوں کی سوغات: 

ایں دعا از من و از جملہ جہاں آمین باد۔


✍: سمیع اللہ خان

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl