Advertising

گاندھی کپڑا مارکیٹ کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب۔ خاطیوں پر کاروائی کا تیقن

Hum Bharat
Sunday 18 July 2021
Last Updated 2021-07-18T13:20:44Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 


ہم بھارت ٹیم نے گاندھی نگر کپڑا مارکیٹ کی فیک ویڈیو کا کیا پردہ فاش 


جئے مہاراشٹر چینل کے ایڈیٹر و رپورٹر پر ہوگی کاروائی؟




مالیگاؤں( ہم بھارت) گذشتہ دنوں کسی اور ریاست کے مارکیٹ کی ایک ویڈیو کچھ شرپسندوں نے یہ کہے کر وائرل کی کہ یہ گاندھی نگر کپڑا مارکیٹ کی ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ ہندو مسلم کے نام پر نفرت پیدا کرنے جیسا کیپشن بھی لکھ کر چلایا گیا جس کی وجہ سے کپڑا مارکیٹ اور وہاں کے بیوپاریوں پر سوال اٹھ رہے تھے۔ جب یہ ویڈیو ہم بھارت ٹیم تک پہنچی تو ٹیم نے کچھ اہم نکات کی بنیاد پر اُس ویڈیو کے ساتھ گاندھی کپڑا مارکیٹ کی اصل ویڈیو جوڑتے ہوئے اشتعال انگیز و قابل اعتراض فیک ویڈیو کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک ویڈیو بناکر وائرل کی۔ ہم بھارت ٹیم کی اس کارکردگی سے شہریان کی غلط فہمی دور ہوئی۔  اسی ویڈیو کو بنیاد بناتے ہوئے گاندھی مارکیٹ کے رما کپڑے والے، ظہیر بھائی، رضوان بلڈر ،صلاح الدین کپڑے والے، رفیق حاجی، صابر بھائی، لئیق کانپوری اور بلال بھائی کے علاوہ دیگر سرکردہ افراد نے سابق ایم ایل اے کے ساتھ اے ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے ملاقات کی۔ گفت شنید کے بعد اے ایس پی نے جئے مہاراشٹر چینل کے ذمہ داروں پر کاروائی کرنے کا تیقن دلایا۔


یاد رہے کہ گاندھی کپڑا مارکیٹ مہاراشٹر بھر میں کافی مشہور ہے۔ اس مارکیٹ میں ناسک ،جلگاؤ‍ں، اورنگ آباد ، چالیس گاؤں، دھولیہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں سے بڑی تعداد میں برادران وطن بھی خریدی کے لئے آتے ہیں۔ جو ویڈیو شرپسندوں کی جانب سے وائرکی گئی تھی اس میں یہی بتانے کی کوشش کی گئی تھی کہ مارکیٹ میں برادران وطن کے ساتھ مسلمان غلط حرکت کرتے ہیں۔ اس لئے وہاں خریدی کے لئے نہ جائیں۔ اس ویڈیو سے کافی ہلچل مچ گئی تھی۔ لیکن ہم بھارت ٹیم نے حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فیک اور غلط ویڈیو کا پردہ فاش کیا۔ جس کی وجہ سے عوام کی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔


اب دیکھنا یہ ہے کہ اے ایس پی چندر کانت کھانڈوی کے پاس دی گئی درخواست پر کب عمل ہوگا؟ اور خاطیوں پر کیا کارروائی ہوگی؟

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl