Advertising

امام کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ ملزمین پر سنگین گناہ داخل

Hum Bharat
Monday 12 July 2021
Last Updated 2021-07-12T10:11:18Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates













 آزاد نگر علاقے میں واقع مسجد عمر فاروق کے گیٹ پر مسجد کے امام کو مسجد میں گھسنے نہیں دیا گیا۔ سنگین گناہ داخل



مالیگاؤں(ہم بھارت /شکیل پترکار) آزاد نگر گلی نمبر 5 گھر نمبر 622 کے ساکن 45 سالہ اعجاز احمد سید منظور( امام عمر فاروق مسجد) نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں سنگین شکایت درج کرائی کہ عثمان آباد کے ساکن ملزمین ،لئیق احمد محمد ایوب، مدثر احمد الیاس کے علاوہ شہزاد محمد صادق نے فریادی مسجد کے امام کو تبلیغی جماعت سے واپس آنے پر مسجد میں گھسنے نہیں دیا۔ ساتھ ہی ملزمین نے امام کو دھمکی بھی دی۔ اس معاملے میں پولس اسٹیشن کے تھانہ دار نے تینوں فرار ملزمین کے خلاف 63/2021/341/323/504/506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 


یاد رہے یہ وہی معاملہ ہے جس پر 11 جولائی کو عمران راشد کا ایک مضمون شائع ہوا تھا۔ اس گھٹیا و غلیظ حرکت سے ملزمین کے ساتھ ساتھ علاقے کی بھی بدنامی ہورہی ہے۔ شہر میں اس مدعے کو لیکر کافی چرچہ جاری ہے۔ امام کے ساتھ اس پہلے بھی مسجد گھٹیا حرکات ہوچکی ہیں۔ امام نائب رسول ہوتے ہیں۔ لیکن باوجود اس کے اس طرح کی غلط حرکت کی جارہی ہے۔ اس معاملے سے باشعور افراد میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے۔



باپو گاندھی نگر کپٹرا مارکیٹ سے 50 ہزار کے جانور ضبط



مالیگاؤں ( شکیل پترکار)  آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں فریادی پولیس سپاہی دیوی داس پاٹل کی شکایت پر روشن آباد ادیب روڈ سروے نمبر 203/01 ،پلاٹ نمبر 24 ، 39 سالہ شیخ عبدالماجد عبدالحمید کے قبضہ سے 50 ہزار مالیت کے گائے کی نسل کے جانور کی ضبطی کرکے ملزم کے خلاف حکومت مہاراشٹر کے گوونش ہتھیا بندی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ذاتی فائدہ حاصل کرنے کی پاداش میں مذکورہ پولیس کے تھانے دار نے ملزم کے خلاف قلم اور کیس نمبر 30584/2021/1995/5/5/9/11/ کے تحت مقدمہ داخل کیا۔ آگے کی قانونی کاروائی پولیس نایک بلہ نمبر 2022/ بھامرے کے سپرد ہے

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl