Advertising

مفتی اسماعیل قاسمی کے ایم ایل اے لیٹر کو ترس رہے ہیں عوام

Hum Bharat
Sunday 18 July 2021
Last Updated 2021-07-18T08:04:48Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates





ایم ایل اے لیٹر نہیں ملا تو میں جان دے دوں گا !
ایم ایل اے موصوف کی آفس بھی اور نہ ہی فون اٹھتا ہے۔ عوام پریشان 


مالیگاؤں(ہم بھارت/ شکیل پترکار ) سن 2019 میں شہر والوں نے انوکھا مگر حیرت انگیز فیصلہ کیا اور شہر کی قیادت مجلس کے امیدوار مفتی اسماعیل قاسمی کو سونپ دی۔ اس کے بعد سے شہر میں مسائل جوں کے توں سر اٹھائے کھڑے ہیں۔ صنعتی معاملات، تعلیمی معاملہ، بنکروں کے معاملات، میں نا کامی کے ساتھ ساتھ مذہبی شہر میں غنڈہ گردی اور دادا گیری پر بھی قدغن لگانے سے مکمل ناکام ہیں ایم ایل اے موصوف۔ اس علاوہ تعمیری و ترقی سے متعلق ایوان میں دوٹوک نمائندگی سے بھی قاصر ہیں۔ ابھی تک تو کچھ نہیں کیا اس لئے آگے بھی کوئی امید نظر نہیں آتی۔ کل ملاکر مجلس کے ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی ہر محاذ پر ناکام ہوچکے ہیں۔ 


سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں بہت سارے کاموں کے لئے ایم ایل اے لیٹر درکار ہوتا ہے ۔ لیکن افسوس کہ عوام اس ایم ایل اے لیٹر کو ترس رہے ہیں۔ کیونکہ موصوف کی کوئی رابطہ آفس ہی نہیں ہے۔ اب ایسے میں عوام جائے تو کہاں؟ ملے تو کیسے ؟ کیونکہ جناب تو فون بھی نہیں اٹھاتے ہیں۔  


یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ایک شخص کو کسی سرکاری کام کے لئے ایم ایل اے لیٹر کی ضرور پڑگئی۔ وہ شخص مفتی اسماعیل کے در کے چکر کاٹتا رہا۔ با وجود اس کے اسے لیٹر نہیں ملا تو ہمت ہارتے ہوئے اس شخص نے کہا کہ میں اپنی جان دے دوں گا۔ لیکن پھر کسی کے کہنے پر وہ دادا بھوسے سے جاکر ملا۔ یہ ہمارے شہر کے ایم ایل اے کا المیہ !

کیا عوام نے 2019 میں جو غلط فیصلہ لیا تھا یہ سب اسی کا خمیازہ ہے ؟ کیا آنے والے دنوں میں شہر کے عوام عصبیت کا شکار ہوتے ہوئے پھر کوئی غلط فیصلہ لیں گے یا پھر عصبیت پرستی سے پرے باشعور ہونے ، مسلمان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے شہر کے مفاد میں کوئی اچھا فیصلہ لیں گے؟ اس شہر کو برادری واد اور عصبیت پرستی کے خطرناک فتنہ نے لے ڈوبا ہے۔ افسوس کہ اپنے آپ کو مسلمان کہنے والے اس تباہ کن فتنے کا شکار ہے۔ اگر عوام اب بھی بیدار نہیں ہوئے تو شہر کو خطرناک خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl