بارہویں سائنس کے طلبہ دھیان دیں: MHT-CET کی آخری تاریخ 8 جولائی
انجینئرنگ، میڈیکل اینڈ فارمیسی کورسیس کیلئے داخلہ امتحان دینا لازمی
مالیگاؤں (ہم بھارت) حکومت مہاراشٹر کے اسٹیٹ کامن انٹرنس ٹیسٹ سیل ممبئی کے زیر اہتمام MHT-CET2021کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے۔ امسال بھی انجینئرنگ اور فارمیسی چار سالہ ڈگری کورسیس کے سال اول میں داخلہ لینے کیلئے بارہویں سائنس کے طلبہ کو یہ امتحان دینا لازمی ہے۔ انجینئرنگ ڈگری کورس میں داخلہ کیلئے بارہویں سائنس میں فزکس، کیمسٹری اور میتھس مضامین درکار ہیں۔ اسی طرح سے فارمیسی ڈگری کورس میں داخلہ کیلئے فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی یا میتھس مضامین درکا ر ہیں۔ اس امتحان میں MCQ's(Multple Choice Questions)ہوتے ہیں اور آن لائن طرز پر امتحان لیا جاتا ہے۔ کورونا وباء اور لاک ڈوان کی وجہ سے امتحان کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن آن لائن رجسٹریشن کی شروعات ہوچکی ہے۔
آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ: 8جون تا 7جولائی 2021، تاخیر سے رجسٹریشن کی تاریخ: 8جولائی تا 15جولائی 2021، انٹرنس امتحان فیس: جنرل کٹیگری کیلئے Rs 800/- روپئے،ریزروکٹیگری کیلئےRs 600/-روپئے اور تاخیر سے فیس بھرنے والوں کو Rs 500/-زائد بھرنا پڑے گا۔،آن لائن رجسٹریشن کیلئے ضروری معلومات اور دستاویز: طلبہ کے موبائیل نمبر، ای میل آئی ڈی، آدھار کارڈاور پاسپورٹ سائز فوٹو،نوٹ: رجسٹریشن کے وقت اکٹیو موبائل نمبر دیں جس پر OTPبھیجا جائے گا۔
ویب سائٹ :https://mhtcet2021.mahacet.org
مالیگاؤں شہر میں منصورہ انجینئرنگ کالج میں ”سی ای ٹی سینٹر“ کا قیام عمل میں آیا۔ اس سینٹر میں طلبہ کو سی ای ٹی امتحان کے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ نیز آن لائن رجسٹریشن فارم مفت میں بھر کرپرنٹ نکال کر دیا جائے گا۔منصورہ کالج سی ای سینٹر کی جانب سے طلبہ اور سرپرست حضرات کو سی ای ٹی امتحان کی مکمل معلومات کے ساتھ طلبہ کی کرئیر کونسلنگ بھی کی جائے گی۔اس لئے بارہویں سائنس کے طلبہ اور ان کے سرپرست حضرات سے گذارش کی جاتی ہے کہ MHT-CET2021 کا آن لائن رجسٹریشن فارم جلد از جلد پر کریں۔
مزید معلومات و رہنمائی کیلئے ”منصورہ سی ای ٹی سینٹر“پر رابطہ قائم کریں:
پروفیسر اشفاق احمد کو آرڈینیٹر (9028254536)، پروفیسر فہیم انصاری (9028254537)، پروفیسر فہد بلال(9028254538)، پروفیسر ایس این انصاری(9028254518)، پروفیسر عدیل انصاری(9028254556)