Advertising

خاتون پولس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور عزت پر حملہ۔ نوجوان پر گناہ داخل

Hum Bharat
Monday 5 July 2021
Last Updated 2021-07-05T11:02:39Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


 





مالیگاؤں( ہم بھارت) مقامی پولس کنٹرول روم سے موصول ہوئی تفصیلات کے عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں پولس سپاہی منشا شیواجی بڈکر نے سنگین شکایت کی کہ عائشہ نگر گلی نمبر 8 گھر نمبر 297 کا ساکن شیخ رضوان شیخ چاند نے سرکاری کاموں میں رخنہ اندازی کرتے ہوئے فریادی خاتون پولس سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے عزت پر حملہ کردیا۔


تفصیلات کے مطابق ایک کیس کے معاملے میں فریادی خاتون پولس اور دیگر پولس والے ملزم کے گھر پوچھ تاچھ کے لئے گئے تھے۔ لیکن ملزم نے کام میں رخنہ اندازی کرتے خاتون پولس سے چھیڑ چھاڑ کی اور اس کی عزت پر حملہ کردیا۔ جس کے بعد موقع پر موجود پولس ٹھاکر اور کھیرنار فریادی کی مدد کے لئے آگے آئے ۔جس پر ملزم نے دھکہ بکی کرتے ہوئے سرکاری کاموں میں دخل اندازی کی۔  اس طرح کی شکایت فریادی پولس سپاہی منشا شیواجی بڈکر نے ملزم شیخ رضوان شیخ کے عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں درج کرائی۔


اس معاملے میں ڈی وائے ایس پی لتا دوندے اور عائشہ نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج پی آئی گھسر نے حالات کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ملزم کے خلاف 354/353/332/44/2021 کے تحت سرکاری کاموں میں دخل اندازی اور خاتون پولس سے چھیڑ چھاڑ کا سنگین معاملہ درج کیا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl