علی اکبر میدان سے دیسی پستول اور زندہ کارتوس سمیت نوجوان گرفتار
مالیگاؤں(ہم بھارت) پولس کنٹرول روم سے حاصل تفصیلات کے مطابق آزاد نگر پولس عملہ نے شیخ عارف شیخ ابراہیم نامی 21 سالہ نوجوان ملزم کے قبضہ سے ایک دیسی پستول اور زندہ کارتوس ضبط کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد نگر پولس کے ڈبی عملہ کو پیٹرولنگ دوران زاہد پارک کا ساکن 21 سالہ ملزم شیخ عارف شیخ ابراہیم کے پاس بندوق اور زندہ کارتوس کی اطلاع موصول ہوئی۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے عملہ نے رات میں پونے ایک بجے کے درمیان علی اکبر میدان سے ملزم شیخ عارف شیخ ابراہیم کے قبضہ ایک دیسی پستول اور زندہ کارتوس ضبط کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ ضبط کئے گئے سامان کی مجموعی قیمت 15 ہزار بتائی گئی۔ اس معاملے میں پولس نے ملزم کے خلاف آرم ایکٹ کی قلم 3/25/30/570/2021 کے تحت مقدمہ داخل کیا۔ آگے کی قانونی کاروائی پی ایس آئی مانے کے سپرد ہے۔
شہر میں جرائم کی واردات میں اضافہ نظر آرہا ہے۔ گذشتہ دنوں بھی الگ الگ پولس اسٹیشن کی حدود میں ملزمین و جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے پستول اور ہتھیار ضبط کرنے کی کاروائی کی گئی۔ سوال یہ ہے کہ ملزمین کے پاس یہ ہتھیار آتے کہاں سے ہیں؟