Advertising

علامہ اقبال پل،علاقے کے کارپوریٹر کے خلاف فساد برپا کر نے ،گالی دینے اور ماردھاڑ کے الزامات کے تحت مقدمہ داخل

Hum Bharat
Saturday, 3 July 2021
Last Updated 2021-07-03T10:23:18Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 علامہ اقبال پل، علاقے کے کارپوریٹر کے خلاف فساد برپا کر نے ،گالی دینے اور ماردھاڑ کے الزامات کے تحت مقدمہ داخل 



مالیگاؤں( شکیل پترکار)چرکمل سوسائٹی پلاٹ نمبر 2 نیو وردھمان اسکول کے سامنے کا ساکن 32 سالہ بھارت ادھو سنگھ پردیسی نے چھاؤنی پولس اسٹیشن میں شکایت کی کہ ملزم نگر سیوک ساجد عبدالرشید محمد ابراہیم اور ایک ملزم نے فریادی کے ساتھ ماردھاڑ کی۔


تفصیلات کے مطابق فریادی اپنی ایکٹیوا گاڑی پر کاٹھیا ماروتی مندر سے پوجا درشن کرکے جارہاتھا کے ملزمین نے گاڑی روکی اور کہا کہ سنڈیا کہاں ہے اور پھر فریادی کو طمانچہ رسید کرتے ہوئے لاتوں  اور گھونسوں سے فریادی کے ساتھ مار دھاڑ کی اور کہا کہ سنڈیا نے ہمارا باڑہ توڑ دیا ہے اس مار دھاڑ معاملے میں فریادی کی دس گرام سونے کی چین گلے سے ٹوٹ کر گرگئی۔ اس شکایت پر مذکورہ پولس نے ملزمین کے خلاف فساد برپا کر نے گالی گلوج مار دھاڑ کے علاوہ غیر قانونی جماؤ بندی کے معاملے میں قلم 261/2021/143/143/147/148/149/324/504/506/427/کا معاملہ مکمل کیا۔ مذکورہ معاملے میں پہلی اطلاع کیمپ پولیس حدود کے ڈی واے ایس ایس جادھو اور قلعہ پولیس اسٹیشن کے انچارج بھادانے کو دی گئی جس پر دونوں افسران نے جائے وقوع کا معائنہ کیا۔

ہزار کھولی سے 50 ہزار کا چیک چوری


مالیگاؤں(ہم بھارت ) ہزار کھولی گلی نمبر 1 گھر نمبر196 کا ساکن 48 سالہ رضوان احمد محمد احمد نے عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ملزم اشتیاق احمد محمد احمد نے فریادی کے رہتے مکان سے ذاتی فائدہ حاصل کرتے ہوئے  50 ہزار کا چیک چوری کرکے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جو چیک چوری ہوا ہے اس کا نمبر 00125 HDFC ہے۔ 


اس معاملے میں پولس نے ملزم کے خلاف قلم 380/43/2021/ کا کیس اور مقدمہ مکمل کیا۔ آگے کی قانونی کاروائی ASI ایس پی کدم کے حوالے ہے

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl