Advertising

مالیگاؤں شہر میں کتا گولی ،بائےڈیزل ،جانوروں کی کالا بازاری، جگار ،شراب، سٹہ بازی، پستول، ہتھیار ،پنڈاسیل کورس کی فروختگی عروج پر

Hum Bharat
Wednesday 7 July 2021
Last Updated 2021-07-07T13:09:06Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates






 مالیگاؤں شہر میں کتا گولی ،بائےڈیزل ،جانوروں کی کالا بازاری، جگار ،شراب، سٹہ بازی، پستول، ہتھیار ،پنڈاسیل کورس کی فروختگی عروج پر

محکمہ پولیس فوری توجہ دیں

شکیل پترکار کی قلم سے 



مالیگاؤں شہر میں دھوم دھام سے ہر معاملے میں کرائم میں اضافہ ہونے کی وجہ سے مذہبی و صنعتی شہر کے علاوہ تعلیمی شہر میں کتا گولی، بائےڈیزل ،جانوروں کی کالا بازاری، جگار ،شراب سٹّہ بازی ،پستول، ہتھیار، پنڈاسیل کورس اورسماجی برائیاں عروج پر ہیں،ل۔ اس معاملے میں محکمہ پولیس فوری طور پر توجہ مرکوز کریں اور ناسک ضلع ایس پی سچن پاٹل و ناسک ضلع آئی جی کے علاوہ مقامی ایس پی چندر کانت کھانڈوی کے اسپیشل اسکواڈ اور مقامی ڈی وائے ایس پی لتا دوندے میڈم اور ان کے اسکواڈ کے ساتھ ساتھ تمام پی آئے ہورہی کالا بازاری ،جگار، شراب سٹہ بازی، پستول، ہتھیار پنڈاسیل کورس اورسماجی برائیوں کے سدباب کے خاتمے کے لئے نوجوانوں کو بچانے میں مدد کریں۔ شہر کی ملی تنظیموں کے اراکین ،علماء کرام، مساجدوں کے آئمہ کرام ، سوشل ورکروں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ عوام الناس بھی نوجوانوں کو بری لت سے دور کرنے اور بچانے کے معاملے میں آگے آئیں۔ نئی نسل کہاں جارہی ہے ؟عوامی چرچہ جاری ہے کہ محکمہ پولیس کی اجازت کے بغیر کسی میں دم نہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی کالا بازاری کرسکے اس لئے محکمہ پولیس اور اعلی پولیس افسران شہر میں بڑھتی برائیوں کے خاتمے کے لئے قانون کا ڈنڈہ لے کر جانوروں کی کالا بازاری کرنے والوں بایوں ڈیزل کی کالا بازاری کرنے والوں کھلے عام سٹہ بازاری جگار کھیلنے و کھلانے والوں، شراب نوشی کتا گولی باےڈیزل بندوق پستول ہتھیار پنڈاسیل کورس اورسماجی برائیوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔ ہماری نسل بربادی کے دہانے پر پہنچ رہی ہے ۔اس لیے شہریان سمیت تمام افراد سرجوڑ کر سماجی برائی کے خلاف قدم اٹھانے میں مددگار بنیں۔ قلب شہر کے ساتھ مضافات اور حدواڑ کے علاقوں اور نیشنل ہائے وے پر بائےڈیزل کی کھلے عام اور دھوم دھام سے غیر قانونی طور پر کالا بازاری جاری ہے۔ کل ملا کر ملاوٹ والی اشیاء اور گانجہ میڈیکل سے بھی نشہ آور اشیاء غیر قانونی طور پر فروخت کی جارہی ہے ۔اس جانب بھی اشارہ اور توجہ مرکوز ہونی چاہیے تاکہ پھر کوئی کالا بازاری کرنے والے ہمت نا کرسکے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl