Advertising

سی بی ایس ای CBSE کی مارکیٹنگ

Hum Bharat
Sunday 4 July 2021
Last Updated 2021-07-04T14:48:23Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

یہ بات اپنی جگہ سچ ہیکہ ریاستی بورڈس کے مقابل مرکزی بورڈ (CBSE) کا نصاب تعلیم نسبتاً مشکل اور معیاری ہوتا ہے ۔ جسے پڑھانے کیلئے اساتذہ میں درکار قابلیت کے علاوہ مثبت سوچ، dedication - مستقل مزاجی جیسے خصائص بدرجہا اتم ہونے چاہیئں - مالیگاؤں میں CBSE کا نصاب چلانے والے ( چِلّانے والے) پرائیویٹ اداروں میں اساتذہ کا استحصال زبان زد عام ہے ۔ تو کیا اس استحصال پر خاموش رہنے والے والدین اساتذہ سے مطلوبہ خصائص کی توقع رکھتے ہیں ؟؟؟ 


جبکہ حقیقت یہ ہیکہ ان اداروں میں پڑھانے والے افرادِ خانہ درکار قابلیت Qualification بھی نہیں رکھتے ۔


پھر حقیقت کیا ہے؟؟؟ 


والدین کی بے جا امیدیں طلبہ پر پریشر بناتی ہیں ۔ نااہل یا با اہل لیکن استحصال سے نالاں اساتذہ بچوں کی تشنگی کا مداوا نہیں کرتے ۔ نتیجتاً بچے ٹیوشن کا رخ کرتے ہیں - لیکن ٹیوشن کلاسیس چلانے والے بچے کا رزلٹ نہیں بناتے ۔ رزلٹ تو اسکول کاٹیچر بناتا ہے جس کا استحصال کیا جا رہا ہے ۔


اب بچہ رزلٹ کی بہتری اور والدین کے دباؤ کے درمیان کیا کرے؟؟؟ 


معصوم بچے کے ذہن میں ایک حل ہے ۔


اسکول میں پڑھانے والے ٹیچر کے گھر ٹیوشن پڑھنے جائے ۔ جس سے ٹیچر کا سافٹ کارنر بھی مل جاتا ہے اور کبھی امتحان کے سوالات کی پیشگی اطلاع ۔


چاہے ٹیچر اور مینجمنٹ مل کر اس کے باپ کی کتنی ہی حجامت بنا ڈالیں ۔


یہ ہے مالیگاؤں کا CBSE  ماڈل اور اس کی مارکیٹنگ

 حق بات کی تائید کروں تو مجرم 

حالات پر تنقید کروں تو مجرم 

تم جرم کی تخلیق کرو تو معصوم 

میں جرم کی تردید کروں تو مجرم 

(فضا ابن فیضی) 


پروفیسر انعام الرحمن ابواللیث

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl