Advertising

رائے گڑھ میں تودہ گرنے سے 36 افراد کی موت

Hum Bharat
Saturday 24 July 2021
Last Updated 2021-07-24T03:10:40Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates








ہم بھارت: مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ (تودہ گرنے سے)کے بعد ملبے تلے دب جانے سے 36 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  مہاڈ کے علاقے میں تین مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔  بہت سے لوگ اس ملبے میں پھنس گئے ہیں۔ یاد رہے یہ تودہ پہاڑ کے پھٹنے سے گرے ، لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔  تاہم جمعہ کی دوپہر تک 36 افراد کی لاشیں ملی ہیں ، جبکہ 30 سے ​​35 افراد کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔  جن 36 لاشوں کو بازیاب کیا گیا ہے ان میں سے 32 ایک جگہ اور 4 دیگر مقامات پر پائے گئے ہیں۔

 وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر میں ہونے والے حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ، "مہاراشٹرا کے رائےگڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جانی نقصان سے بہت رنجیدہ ہوں۔  سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت۔  میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔  مہاراشٹر میں خاص طور سے رتنا گیری کے علاقوں میں بارش نے کہرام بچایا ہوا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے اور متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 معلومات کے مطابق ، اب تک مجموعی طور پر 15 افراد کو بازیاب کیا گیا ہے ، جبکہ این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن چلا رہی ہے۔



 یاد رہے کہ مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں لگاتار بارش کی وجہ سے ایک خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔  ریاست کی صورتحال پر ، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ایسی صورتحال کے پیش نظر ، بھاری بارش کی "پری بھاشا بھی بدلنی ہوگی"۔  گذشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے فون کرکے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا تھا۔


 ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ این ڈی آر ایف اور دیگر ٹیمیں جگہ جگہ امدادی کام چلا رہی ہیں۔  ناگپور سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔  ادھو کے مطابق ، مسلسل بارش اور سڑکوں پر ہوچکے گڑھے ریسکیو آپریشن میں ایک بڑی رکاوٹ بن رہے ہیں۔  یہاں تک کہ این ڈی آر ایف بھی بہت سارے علاقوں میں پہنچ نہیں پا رہی ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl