Advertising

عائشہ نگر، دیانہ کی عوام نے کتا گولی گانجہ بیچنے والے شیخ چاند فیملی کے خلاف DYSP لتا ڈھونڈے میڈم کو شکایت کی

Hum Bharat
Wednesday 7 July 2021
Last Updated 2021-07-07T15:18:15Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 







عائشہ نگر، دیانہ کی عوام نے کتا گولی گانجہ بیچنے والے شیخ چاند فیملی کے خلاف DYSP لتا ڈھونڈے میڈم کو شکایت کی



ہم بھارت(اکرم صدّیقی) مالیگاؤں: آج بروز منگل 6 جولائی 2021 کو عائشہ نگر دیانہ کی خواتین و مرد حضرات کی کثیر تعداد نے شہری sp لتا ڈھونڈے میڈم سے ملاقات کی ۔ اور ایک مطالباتی مکتوب پیش کیا جس میں عائشہ نگر و دیانے میں کتا گولی بیچ کر نوجوان نسل کو بگاڑنے اور معاشرے میں جرائم کو پھیلانے والے شیخ چاند خانوادہ کے سماج دشمن کاموں کی نشاندہی کی ۔ 

اس مکتوب میں شیخ رضوان شیخ چاند عرف پنڈہ ، شیخ عمران شیخ چاند ، شیخ عرفان شیخ چاند عرف عرفان اندھا، فرزانہ شیخ چاند عرف فججو کے خلاف مالیگاؤں شہر کے مختلف پولس اسٹیشنوں میں درج مقدمات کی تفصیل بتائی۔ اس موقع پر موجود خواتین  و حضرات نے کہا کہ ایک نمبر سے تین نمبر تک کے ملزمین غریب مزدور طبقہ کے لوگوں کی کٹر و مہلک ہتھیار لگا کر پگار کی رقم چھین لیتے ہیں کتا گولی ، شراب گانجہ پی کر عورتوں سے چھیڑ چھاڑ غریب عوام سے ماردھاڑ اور چوری کرتے ہیں ان لوگوں کی ماں بہن کتا گولی گانجہ بیچ کر معاشرے میں نوجوان نسل کو بگاڑ رہے ہیں۔ جن سے شہر کے شمالی حصے میں جرائم بڑھ رہے ہیں۔ اور یہ خود سنگین پیشہ ور جرائم میں ملوث ہیں۔ شہر کے مختلف پولس اسٹیشنوں میں شیخ رضوان  عرف پنڈہ کے خلاف چار شیخ عمران کے خلاف دو شیخ عرفان اندھا کے خلاف دو مقدمات درج ہے اور ایسے کئی مقدمات شہر و بیرون شہر میں ان کے خلاف چوری ڈاکہ زنی لوٹ مار کے درج ہے جس کی بنیاد پر ہم متاثرین جو ان کے ظلم کا شکار ہوئے ہیں ان سماج دشمن چاروں بہن بھائیوں کو شہر بدر کرنے کی گزارش کرتے ہیں۔ وفد کی تمام باتوں کو سننے کے بعد لتا ڈھونڈے میڈم نے یقین دلایا کہ ہم ایسے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے پیش آرہے ہیں اور انکے جرائم کو قدغن لگانے میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑے رہے ہیں۔ آپ لوگوں کی اپیل پر ہم ان کے تڑی پار کی پوری پوری کوشش کریں گے ۔ جن افراد پر ان لوگوں نے ظلم کیا ہے ان سے اپیل کی کہ آپ لوگ ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا خوف و خطر پولس اسٹیشنوں میں شکایت درج کروائے اگر کسی پولس اسٹیشن میں آپ کی سنوائی نہیں ہوتی ہے تو آپ بلا جھجک مجھ سے رابطہ کریں۔ ہم قانون کی بالا دستی کو قائم کرنے کیلئے ایسے سماج دشمن عناصر کو سخت سے سخت سزا دلائے گے۔ اور شہر سے غنڈہ گردی چوری ڈاکہ زنی چھیڑ چھاڑ نشہ آور چیزوں کا خاتمہ کریں گے۔ غرض کہ ایک خوشگوار بےخوف ماحول میں وفد نے اپنی شکایتیں رکھی اور sp میڈم نے بغور سماعت کی  وفد ان کی انسانیت نوازی سے متاثر ہوکر ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہا 

اس وفد کی قیادت عائشہ نگر کے مشہور سوشل ورکر سید لال نے کی۔ درجنوں افراد کے ساتھ میمورنڈم کے کاغذات پر محسن خان، اکرم صدیقی ، حامد انصاری، زاہدہ بی، سکینہ بی  کے دستخط موجود تھے۔ 

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl