Advertising

شہر مالیگاٶں میں صرف بنکر ہی نہیں رہتے ہیں

Hum Bharat
Monday 5 July 2021
Last Updated 2021-07-05T16:47:49Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 





شہر مالیگاٶں میں صرف بنکر ہی نہیں رہتے ہیں
مزدور بھی رہتا چھوٹا موٹا دھندہ کرنے والے اور بھی دوسرے روزگار سے منسلک لوگ بھی ہیں.....


ازقلم : انصاری ابوشعیب نہالی


الیکشن جب آۓ گا تو ووٹ تو سب کی چاہیے پھر صرف بنکر بنکر کا راگ ہی کیوں آلاپتے ہیں لیڈران ذرا مزدوروں اور دوسرے کاروبار سے منسلک لوگوں کے بارے میں بھی آواز اٹھا دیجیئے جناب ورنہ ووٹوں کی بھیک مانگنے تو آنا ہی پڑیگا .......


شہر میں لیڈری کا فقدان ہے دبدبہ مرچکا شہر مالیگاٶں سے تحریکی مزاج کو زنگ لگا دیاگیا کھانے کاتیل عام آدمی کے دسترس سے باہر ہوچکا 

ڈیزل کے دام بڑھ گٸے پٹرول کی قمیت بڑھ گٸی رسوٸی گیس کے دام آسمان کو چھونے لگے..

مہنگائی کے تعلق سے کسی بھی لیڈر میں ہمت نہیں کے آواز بلند کرسکے 

یاخدا اس شہر کو مرد مجاہد دے جو ہر مساٸل پر بیباک نماٸندگی کرے آج ہر کسی کو اپنا ووٹ بنک ہی نظر آتا ہے ایک وقت تھا اگر پیاز کے دام بڑھتے تھے تو شہر احتجاج کرتا اب یا تو لیڈران بے حس ہیں یا عوام کا ضمیر مرچکا یہ مزاج نہیں چلے گا جو سب کا ہوگا وہ اپنا ہوگا کسی کو تو آگے آنا ہوگا ..اب شہر میں صرف کھاٶ کماٶ کی سیاست نے عروج پکڑ رکھا ہے بلکہ بہترین دھندہ ہوچکا ہے الیکشن لڑنا پیسہ لگاٶ پیسہ کماٶ عوام کے درد سے اب لیڈر کا کوٸی تعلق ہی نہیں رہا

ہر وشٸے میں ہر معاملات میں سب کچھ پہلے ہی طے کرلیا جاتا ہے آدھا تیرا آدھا میرا نظریہ جاۓ بھاڑ میں جب روپیہ ہلورنے کی بات ہوتی ہے تو مل بانٹ کر ہڑپ کرلیا جاتا ہے اقتدار میں حصہ بھی لیتے ہیں اور بلیک میلنگ بھی کرتے ہیں شہر کی عوام کا برابر استحصال کرتے ہیں ابھی بہت سارے معاملات شہر کی عوام نے دیکھے ہیں چار سال کا عرصہ بیت چکا لوکل باڈیز کے الیکشن ہوۓ شہر میں خاک ترقی ہوٸی شہر کی عوام سے میں گزارش کرونگا کہ اپنے گلی محلے سے پڑھے لکھے لوگوں کا انتخاب کرنا نا کہ بھامٹے لوگوں کا شہر اب ترقی چاہتا مگر اپنے دبدبے و تحریکی مزاج کیساتھ .......

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl