Advertising

اس سال دسویں کامیاب طلبہ کا اس طرح ہوگا اگلی جماعت میں داخلہ

Hum Bharat
Sunday 18 July 2021
Last Updated 2021-07-18T13:21:45Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates





 دسویں جماعت کے اِس سال مارچ 2021 میں جو طلباء و طالبات کامیاب ہوئے ہیں۔ وہ تمام  بچّوں / اُن کے والدین / و سرپرست حضرات اِس سرکیولر کو دھیان سے پڑھے۔ 

اِس میں ایسا لکھا ہے کہ جو طلباء و طالبات سی ای ٹی ( CET ) امتحان دینگے۔ اُن بچّوں کو کالج میںCET امتحان کی میرٹ لسٹ کے مطابق پہلے ایڈمیشن ملے گا۔  اُس کے بعد اگر کالج میں سیٹ خالی بچی تو بقیہ بچوں کی کارکردگی ( Evaluation ) کےطریقے سے داخلہ ملے گا۔

مختصراً یہ کہ اگست 2021 کے پہلے ہفتے میں سی ای ٹی امتحان ہوگا۔ جو کالج کے داخلے کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔

سی ای ٹی امتحان کا فارم بروز پیر 19/ جولائی2021 سے آن لائن( Online ) بھرنے کا کام شروع ہو رہا ہے۔

دسویں کے نصاب میں سے 100  مارکس کا ایک امتحان ہو گا۔ جس میں

English             =     25 Marks.

Mathematics   =     25 Marks.

Science.           =.     25 Marks.

So. Science.     =.     25 Marks.

----------------------------------------------

               Total  =.  100 Marks.

-_--------------------------------------------

ہر سوال کے چار( 4) جوابات دیئے جائینگے۔ 

( Multiple Choice Objective Type Questions.)

اِس امتحان کا وقت دو ( 2 ) گھنٹه رھے گا۔

یہ امتحان آف لائن ( Off-line ) طریقے سے ہوگا۔

اِس امتحان کی الگ سے کوئی فیس نہیں رہے گی۔

پورے مہاراشٹر میں ایک ہی وقت میں یہ امتحان ہوگا۔ 

تمام خواہش مند طلباء و طالبات اِس امتحان کی تیاری شروع کر دیں۔

 حکومتِ مہاراشٹرا کا24/06/2021 کاسرکیولر  ( G.R) ہے۔ 

اور تفصیلی معلومات کے لیئے سرکیولر کا مطالعہ کریں۔ عین نوازش ہوگی۔ 

انصاری محمد شفیق سر۔

ہیڈ ماسٹر، مولانا محمد اسحاق ہائی اسکول، سمکشیئر، مالیگاؤں۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl