مالیگاؤں( ہم بھارت ) مقامی پولس کنٹرول روم سے تفصیلات کے مطابق پاور لوم چلانے والے رونق آباد سروے نمبر 202 کے ساکن 42 سالہ فریادی خلیل احمد محمد مصطفی نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ روشن آباد کا ساکن 35 سالہ ملزم راشد اختر محمد حسین نے گذشتہ روز فریادی کی 17 سالہ نابالغ لڑکی کو اغواء کرکے فرار ہوگیا۔ فریادی کے مطابق اس کی بیٹی گھر سے یہ کہے کر نکلی تھی کہ میں بازار سے اوڑھنی لے کر آتی ہوں۔ لیکن ملزم اسے اغواء کرکے فرار ہوگیا۔ اس معاملے میں مذکورہ پولس نے ملزم کے خلاف قلم 363/2021/51 کے تحت معاملے کا اندراج مکمل کیا۔
انصار شامل میں 18 ہزار کی چوری
مالیگاؤں(ہم بھارت ) اسلام پورہ گلی نمبر 6 کا ساکن 29 سالہ فریادی انس پٹھان شریف پٹھان نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ باغ ہلال چوک کا ساکن 20 سالہ ملزم سمیر شیخ اور پریم چوک کا ساکن 27 سالہ ملزم ذیشان احمد نے فریادی کے لکڑی کے کارخانے میں سیمنٹ کی کھڑکی توڑ کر اندر گھسے اور دونوں ملزمین نے اندر رکھی مال ٹرک کی بیٹری، وائر بکس اور دیگر سازو سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔ چوری ہوئے سامان کی کل قیمت 18 ہزار 5 سو ہے۔ اس شکایت پر پولس اسٹیشن کے تھانہ دار نے ملزمین کے خلاف مقدمہ اور کیس داخل کرلیا ہے۔
عائشہ نگر سونیا کالونی علاقے میں آٹو رکشہ میں غیر قانونی ایندھن ڈالتے ہوئے قانونی شکنجہ
2لاکھ 5 ہزار کا مال ضبط، مقدمہ درج
مالیگاؤں(ہم بھارت ) پولس نائک دیپک سیتا رام کھیرنار نے عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں شکایت کی کہ عائشہ نگر کا ساکن 50 سالہ ملزم یوسف خان رشید خان اور سونیا کالونی عائشہ نگر کا ساکن 20 سالہ ملزم رمضان شاہ عزیز شاہ کے علاوہ عثمان غنی حاجی نظام الدین منا ممبر کے گھر کے سامنے کا ساکن نے غیر قانونی طریقے سے ایندھن کی نقل و حمل کی۔ تینوں ملزمین سونیا کالونی میں واقع ایک شیڈ میں آٹو رکشا نمبر MH.41.AT 0610 میں غیر قانونی طور پر الیکٹرک موٹر کے ذریعے ایندھن ڈالتے ہوئے پکڑے گئے۔ اس معاملے میں مذکورہ پولس نے ملزمین کے خلاف IPC 24/285/336/34/3/7 کے تحت معاملہ درج کیا۔ پولس نے ملزمین کے قبضہ سے 2 لاکھ 5 ہزار کا مال بھی ضبط کیا۔