داتار نگر کے عمران خان عرف سیٹی کے قبضہ سے پستول اور کارتوس ضبط
مالیگاؤں ( ہم بھارت ) عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں پولس کانسٹيبل منوج گنپت نے شکایت درج کرائی کہ داتار نگر کا ساکن 27 سالہ ملزم عمران خان عرف سیٹی عطاء الرحمن جمیلہ مسجد 60 فٹی روڈ کے پاس دو پستول اور دو کارتوس ہے۔ جوکہ غیر قانونی طریقے سے خرید و فروخت کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ پولس نے ملزم کے قبضہ سے دو پستول اور زندہ کارتوس ضبط کیاجس کی مجموعی قیمت 27 ہزار بتائی گئی۔ اس معاملے میں پولس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف آرم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا۔
ناسک ضلع SP کے اسپیشل اسکواڈ نے المرجان جماعت خانہ کے پاس جانوروں پر قانونی کاروائی کی
مالیگاؤں ( ہم بھارت )گذشتہ دنوں ناسک ضلع ایس پی کے اسپیشل اسکواڈ کے اراکین باگل ،گریش رام کرشن پاٹل و دیگر نے مل کر مومن پورہ علاقے میں واقع المرجان جماعت خانے کے پاس سے ایک لاکھ دو ہزار مالیت کے پانچ جانوروں سمیت ملزم و پک آپ گاڑی کو اپنی حراست میں لیا۔ اس طرح کل چار لاکھ چار ہزار کا مال ضبط کر کے ملزم کے خلاف تحفظ مویشیان ایکٹ کے تحت مقدمہ داخل کیا
یاد رہے کہ ان دنوں کمالپورہ علاقے میں اسکواڈ کی کافی کاروائیاں ہورہی ہیں۔