یوسف الیاس سمیت دیگر کئی لوگوں پر جبری چوری ، فساد کرنے اور دیگر سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج
عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج
اس معاملے میں مذکورہ پولس نے محمد یوسف محمد الیاس سمیت دیگر ملزمین پر قلم 363/143/147/149/323/506/394/ کے علاوہ ممبئی پولس قاعدہ و قلم 37/1 کی خلاف ورزی پر 135/36/20/21 کے تحت معاملے کا اندراج مکمل کیا۔ آگے کی قانونی کاروائی موہن پوار کے سپرد ہے۔ حاصل اطلاع کے مطابق اس معاملے کی جانکاری ڈی وائے ایس پی لتا دونڈے اور عائشہ نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج ایس ٹی سریش کمار کو دی گئی ہے۔
اس معاملے میں حاصل تفصیلات کے مطابق ملزمین نے فریادی کو لاتوں ،گھونسوں، اور لاٹھی لاٹھی سے مارتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
کارپوریشن کے مان دھن ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہ رکی
مالیگاؤں۔ (شکیل پترکار) مولانا ابوالکلام آزاد کارپوریشن کے تقریباً ایک ہزار کے قریب میں مان دھن ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہ روکے جانے کی وجہ سے مان دھن ملازمین کے گھریلوں حالات دگرگوں ہوئے کا اشارہ ہے اس لیے مہربان 20 ویں کمشنر بھالچند گوساوی فوری طور پر توجہ مرکوز کریں کارپوریشن کے مان دھن ملازمین کو بروقت جلد از جلد تنخواہ ادا کریں تاکہ ملازمین کے گھریلوں حالات بہتر بنانے میں آسانی پیدا ہو امید ہے کہ کمشنر بھالچند گوساوی اس جانب دھیان دیں گے