حاصل تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 18 اور 21 میں جس مقصد کے تحت اور جس ہیڈ کیلئے کارپوریشن نے تعمیراتی کاموں کا بجٹ مختص کیا تھا اس کا غلط استعمال کیا گیا اور نشان زدہ مقامات کو چھوڑ کر دیگر مقام پر کروڑوں روپے کی بدعنوانی کی گئی۔ اس لئے اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔
اس ضمن میں مالیگاؤں کے سابق ایم ایل اے نے وزارت داخلہ اور وزیر شہری ترقیات سے جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ اس تعلق سے وزارت داخلہ نے محمکہ شہری ترقیات کو جانچ کا حکم دیا ہے اور شہری ترقیات نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی کو جانچ کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔
اس معاملے میں 2017 سے آج تک وارڈ نمبر 18 اور 21 میں ہونے والے کاموں کی انکوائری کی جائے گی۔ امید کی جارہی ہے کہ بڑے بڑے کارنامے سامنے آئیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون کونسے اور کتنے کروڑ کے گھوٹالے سامنے آتے ہیں۔
وارڈ نمبر 18 گاندھی نگر مین روڈ کی تعمیر کو لیکر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوان 17 جون کو پھر ایک مرتبہ کارپوریشن گئے تھے۔ اس تعلق سے ایم ڈی ایف کی ٹیم بھی اپنے طور پر سرگرم ہے۔