مالیگاؤں( ہم بھارت )مالیگاؤں مقامی پولس کنٹرول روم سے ملی اطلاعات کے مطابق جوتی نگر سنگمیشور مالیگاؤں کا رہنے والا ہوٹل مالک 62 سالہ دیوی داس فقیرہ نے قلعہ پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ملزم وشال نلیش مورے اور ساگر اودھگے نے فریادی کی لاج پر جسم فروشی کا دھندہ ہوتا ہے ایسا کہے کر دو لاکھ روپے طلب کئے۔ اس شکایت پر پولس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
حاصل تفصیلات کے مطابق فریادی نے شکایت درج کرائی کہ
چندر پوری شیوار علاقے میں جونا گرنا پل چندن پوری گیٹ پر وشال نلیش مورے اور ساگر اودھگے نے خود کو یوٹیوب چینل کے پترکار بتاتے ہوئے فریادی کے گھر کے سامنے جوتی نگر میں فریادی پر الزام لگایا کہ اس کی لاج ملہال ریسٹورنٹ میں لڑکیوں کو لاکر جسم فروشی کا دھندہ کیا جاتا ہے۔ مزید ملزمین نے فریادی کو بدنامی سے بچانے کے لئے دو لاکھ روپے کی مانگ بھی کی۔ جب پیسے نہیں ملے تو پولس کے ذریعے اسٹنگ آپریشن کراکر فریادی کو بدنام کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
اس معاملے میں مذکورہ پولس نے نے وشال نلیش مورے اور ساگر اودھگے کے خلاف ہفتہ وصولی کی قلم 385/500/34 کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا۔ آگے کی قانونی کاروائی پی ایس آئی ڈھاکنے کے سپرد ہے۔