منماڑ مین روڈ پر پستول نوک پر جانور اور مال ٹرک کے ساتھ 12 لاکھ کی جبری چوری
مالیگاؤں(ہم بھارت ) نیاپورہ علاقے کے 34 سالہ محمد اکمل عبدالرشید انصاری نے منماڑ پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ شریف ڈی کی ہوٹل کے پاس قلعہ کا ساکن ملزم سعد انصاری،ملزم عارف قریشی ساکن گولڈن نگر کے علاوہ ابراہیم قریشی ساکن ناگ چھاپ اور ملزم پاپا فٹنگ ساکن نعمانی نگر نے منماڑ سے مالیگاؤں آرہی 15 جانوروں سے بھری ٹرک لے کر راہ فرار اختیار کرلی۔
فریادی نے بتایا کہ ملزمین کار سے گاڑی کا پیچھا کیا اور پھر مال ٹرک کے سامنے کار لگاکر پستول کی نوک پر گاڑی روک دی۔ اس کے بعد ملزمین نے بندوق بتاکر کر فریادی کا 12 لاکھ کا مال زبر دستی لوٹ کر راہ فرار اختیار کرلی۔ 12 لاکھ کے اس مال میں 15 جانور ، مال ٹرک اور ایک موبائل فون شامل ہے۔ اس معاملے میں مذکورہ پولس نے بھارتی آرم ایکٹ کی قلم 3/25/394 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے
فریادی نیاپورہ مالیگاؤں کا ساکن ہے۔ جانوروں کی خرید و فروخت ہی فریادی کا کاروبار ہے۔ اس طرح نیشنل ہائے وے بندوق کی نوک پر لوٹ مار سنگین جرم ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فریادی مقامی ایم ایل اے کا قریبی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مقامی ایم ایل اے کس طرح اور کس حد تک قانونی مدد کریں گے؟