Advertising

سکس سگما اور سن رائز ہاسپٹل کے ڈائریکٹر پر 420 کا مقدمہ داخل

Hum Bharat
Wednesday, 9 June 2021
Last Updated 2021-06-09T10:22:26Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 سکس سگما اور سن رائز ہاسپٹل کے ڈائریکٹر رمن لال سورانا کے خلاف کارپوریشن کو دھوکہ دہی کے معاملے میں سنگین مقدمہ داخل


مالیگاؤں( ہم بھارت ) چھاؤنی پولس اسٹیشن میں کیمپ کا ساکن 53 سالہ فریادی راجو آنند کھیرنار نے شکایت درج کرائی کہ ملزم کے مطابق ملزم رمن لال کنہیا لال سورانا ( ڈائریکٹر سکس سگما اور سن رائز ہاسپٹل ) نے دونوں ہاسپٹل کے لئے کارپوریشن کے محکمہ صحت عامہ اور محکمہ فائربریگیڈ سے این او سی اور نا حرکت داخلہ کے علاوہ دواخانے کا لائسنس بنانے کے لئے کارپوریشن میں عریضہ داخل کیا ہے۔ جبکہ اس معاملے کارپوریشن نے خلاصہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے کسی بھی طرح کا عریضہ اور سفارش داخل نہیں کی ہے۔ بلکہ ملزم نے کارپوریشن کو دھوکے میں رکھتے ہوئے کارپوریشن عمارت ایکٹ اور دیگر ٹیکس ملکیت مالکان لیو اور اینڈ لائسنس کا قرار نامہ و  سگما اور سن رائز ہاسپٹل کے بوگس ،بناوٹی دستاویزات تیار کرکے پربھاگ آفس نمبر 1 میں داخل کیا۔ گویا ملزم نے نقلی دستاویزات تیار کرکے کارپوریشن کا سالانہ 2 لاکھ 30 ہزار 256 روپیوں کا زبردست مالی نقصان کیا۔ اس طرح ملزم نے ٹیکس کی چوری کی۔


 اس معاملے میں کارپوریشن و محکمہ فائربریگیڈ عملہ کے ساتھ دھوکہ بازی اور جعل سازی کے معاملے میں سکس سگما و سن رائز ہاسپٹل کے ڈائریکٹر رمن لال سورانا کے خلاف چھاؤنی پولس اسٹیشن میں کیس نمبر 238/2021  کے تحت قلم 420/468/471 اور دیگر قلم 393/4 کا اندراج مکمل کیا گیا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl