ہزار کھولی شیخ عثمان ہائی اسکول میں خاتون کی عزت پر حملہشیخ عثمان ہائی اسکول کے اخلاق احمد نے ٹیچر کے دانت توڑ دئیے
اسی طرح ٹینشن چوک کی ساکن 40 سالہ خاتون نے عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ شیخ عثمان ہائی اسکول کے ٹیچر انصاری بلال احمد عبدالغفار ساکن مومن پورہ نے گذشتہ دنوں صبح 9 بجے سے 10 بجے کے درمیان شیخ عثمان ہائی اسکول میں ہیڈ ماسٹر کی کرسی پر بیٹھنے کو لیکر تنازعہ کرتے ہوئے شیخ عثمان ہائی اسکول کے ٹیچر ملزم انصاری بلال احمد عبدالغفار نے فریادی کے ساتھ سنگین چھیڑ چھاڑ کی۔ یاد رہے کہ 40 سالہ خاتون فریادی اسکول کے چیئرمین اخلاق ناگا کی بیوی ہے۔ اس شکایت پر عائشہ نگر پولیس اسٹیشن کے تھانے دار نے ملزم کے خلاف 21/354/40/2021 کے تحت معاملہ کا اندراج مکمل کیا۔
واضح ہوکہ یہ تنازعہ شیخ عثمان ہائی اسکول کے ٹیچر اور وہاں کے چیئرمین اور ان کی بیوی کے درمیان ہوا۔ شیخ عثمان ہائی اسکول کے ٹیچر انصاری بلال احمد عبدالغفار نے پہلے شکایت درج کرائی کہ اسکول کے چیئرمین اخلاق ناگا، انکی بیوی اور دیگر ایک نے ان کے ساتھ ماردھاڑ دی۔ اس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین کی 40 سالہ بیوی کی جانب سے اسکول ٹیچر کے خلاف چھیڑ چھاڑ کی کراس شکایت درج کرائی گئی۔ اس معاملے میں پولس تحقیق و تفتیش کررہی ہے۔
البتہ یہ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ اب تعلیم گاہوں میں اسطرح کے معاملات عام ہورہے ہیں جوکہ شہر کی شناخت کو داغدار کررہے ہیں۔