لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ جس کی وجہ جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ لوٹ مار، چوری ،ڈکیتی، بندوق و چاقو کی نوک زبردستی لوٹ مار و چوری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ریاست اور ملک میں اس طرح کے معاملات پیش آنا عام سی بات ہوتی جارہی ہے۔ سنسان راستوں کے علاوہ ہائے وے، سیاحتی مقامات و دیگر جگہوں پر موقع ملتے ہی جرائم پیشہ افراد اس طرح کے سنگین جرائم انجام دے رہے ہیں۔
دیا گیا ویڈیو راجستھان کے ادیپور کا ہے۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کسطرح کچھ نوجوان چاقو کی نوک پر نوجوان کو لوٹ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔
سیاحتی مقام و دیگر جگہوں پر سیر و تفریح کے لئے جانے والے افراد کو سنسان راستوں اور ویران جگہ پر جانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اس ویڈیو کے بعد احتیاط کے طور بہت سے افراد نے گھومنے کا منصوبہ رد بھی کردیاہے۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد طرح طرح کے چرچے جاری ہیں۔
البتہ ویڈیو سامنے آنے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی ادیپور پولس نے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ جسے کی خبر ادیپور پولس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے دی