عوام کو بنیادی سہولیات فوراً فراہم کی جائے
سماجوادی پارٹی بلاک ادھیکش وسیم شیخ کا سٹی انجینئر کو مکتوب
وارڈ نمبر 4 سے سماجوادی پارٹی بلاک ادھیکش وسیم شیخ ہمیشہ ہی عوامی کاموں میں مصروف نظر آتے ہیں۔ بجلی، صاف صفائی سے لیکر تقریباً ہر چھوٹے بڑے عوامی کاموں میں موصوف اپنی کوششوں میں جٹے رہتے ہیں، اسی سلسلے میں آج وسیم شیخ نے سماجوادی ہارٹی شہر صدر شریف منصوری کی رہنمائی میں سٹی انجینئر کو ایک مکتوب دیتے ہوئے کہا کہ دانش پارک علاقے میں بظاہر تو گٹروں کا کام ہوا ہے لیکن وہ تمام کام نامکمل ہیں، کسی سائڈ گٹر ہے تو کسی سائڈ غائب، کہیں ٹوٹی ہے تو کہیں پانی جمع ہے، اسی طرح پورے علاقے میں پکی سڑکیں بھی نہیں بنائی گئی ہیں۔ اسی لئے محلہ دانش پارک میں جلد از جلد سڑکیں بنائی جائے اور گٹروں کا کام مکمل کیا جائے۔
وسیم شیخ نے بتایا کہ دانش پارک علاقہ گزشتہ 10 سالوں سے تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم رہا ہے، وہ یہاں بستی کی شروعات سے رہ رہے ہیں اسی لئے وہ ان تمام مسائل سے خود گزرے ہیں جس کی وجہ سے پورے علاقے کی عوام پریشان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ایک کرکے علاقے کے چھوٹے بڑے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جن میں انہوں نے بجلی، صاف صفائی جیسے بڑے مسئلوں کو عوام کی مدد سے حل کروایا ہے۔
گٹر اور سڑک سے متعلق مکتوب دیتے وقت ان کے ساتھ سماجوادی پارٹی شہر ادھیکش شریف حسین منصوری صاحب، سماجوادی پارٹی جنرل سیکریٹری طارق بھائی مچھلی والا صاحب کے ساتھ ساتھ محلہ کی خواتین بھی موجود تھیں۔