'ناگن 3' مشہور ٹی وی اداکار پرل وی پوری کو سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پولیس نے اسے ایک نابالغ لڑکی سے عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ ممبئی کے ملاڈ کی ملوانی پولس نے 4 اپریل بروز جمعہ پرل کو ممبئی سے گرفتار کیا۔
یاد رہے کہ پرل وی پوری سمیت چھ افراد کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق ، پہلے اس کے ساتھ کار میں ریپ کیا گیا اور پھر تمام ملزمین نے باری باری متاثرہ لڑکی کی عصمت دری کی۔ پولیس سبھی 6 ملزمین کو کسٹڈی میں لیکر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔
متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ نے مالوانی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ اس سلسلے میں ، پولیس کا کہنا تھا کہ 'یہ واقعہ پرانا ہے لیکن 17 سالہ نابالغ لڑکی نے اپنی والدہ کے ساتھ تھانے میں شکایت درج کروائی ہے۔ جس کے بعد ملزمین کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 اور بچوں کا جنسی استحصال سے تحفظ (POSCO) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پرل نے ان شوز میں کام کیا
31 سالہ پرل ٹی وی کا معروف چہرہ ہے۔ اس نے سیریل 'دل کی نظر سے خوبصورت' سے آغاز کیا۔ اس کے بعد اس نے 'پھر بھی دل نہ مانے ... بد تمیز دل' ، 'بے پناہ پیار' ، 'چھوٹی سردارنی' اور 'برہمن راکشس 2' میں کام کیا۔
کمالپورہ سے 3 لاکھ 22 ہزار کے 16 جانور ضبط
مالیگاؤں: قلب شہر میں واقع کمالپورہ علاقے میں عوامی بیت الخلا کے پاس سے ناسک ایل سی بی نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے عوامی بیت الخلا کے پاس اور اندر باندھے ہوئے گائے کی نسل کے کل 16 جانور ضبط کئے۔ جن کی مجموعی قیمت 3 لاکھ 22 ہزار ہے۔ اس معاملے میں پولس نے ملزم مصطفی دادا اور ملزم سلطان کے خلاف قلم 380/1995/1960/5/18/11/5/Ac کے تحت مقدمہ درج کیا۔یاد رہے کہ پولس نائک کشور کھرٹے ناسک ایل سی بی کی شکایت پر یہ کاروائی کی گئی۔ اس معاملے میں دونوں ہی ملزمین فرار بتائے جارہے ہیں ۔