نعمانی نگر سے نابالغ بچی کا اغوا ماں اور بیٹے پر سنگین گناہ داخل
مالیگاؤں(نامہ نگار ) نعمانی نگر کا رہنے والا 50سالہ رکشا ڈرائیور اسد اللہ محمد شفیع نامی شخص نے پوارواڑی پولس اسٹیشن میں فریادی درج کرائی کہ گذشتہ دنوں فریادی کی ثناء اللہ نگر کے مرتضی اور اس کی والدہ نے فریادی کی نابالغ لڑکی کو بھگانے میں مدد کی۔ اس معاملے میں پولس اسٹیشن کے تھانہ دار نے ملزمین کے خلاف قلم اور کیس نمبر 363/89/2021 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ ان دنوں شہر میں اغواء کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ عشق و عاشقی میں بھاگ جانے کی واردات میں اضافہ ہوچکا ہے۔ سماج کے سنجیدہ و سلجھے ہوئے افراد کو اس جانب مصلحت اور سمجھداری سے توجہ دینے کی ضرورت ہے
سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرس پر قانونی پابندی
مالیگاؤں( ہم بھارت ) ان دنوں شہر میں ایسے کئی دواخانے ہیں کہ جو سرکاری ہاسپٹل میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا پرائیویٹ کلینک بھی چلا رہے ہیں۔ جبکہ قانون کے مطابق کوئی بھی سرکاری ڈاکٹر اپنا پرائیویٹ ہسپتال، دواخانہ یا کلینک نہیں چلا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ اگر ایسے ڈاکٹر قانون کی نظر میں آتے ہیں تو انہیں اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔