Advertising

شاہ پلاٹ دیوی کے ملّے میں 21 سالہ کا دو مرتبہ جنسی استحصال

Hum Bharat
Tuesday, 1 June 2021
Last Updated 2021-06-01T10:57:00Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates
21 سالہ کا دو مرتبہ جنسی استحصال، خاتون حاملہ 

مالیگاؤں( ہم بھارت ) دیانہ و رمضان پورہ پولس اسٹیشن میں دیوی کے ملے کی ساکن 21 سالہ خاتون نے سنگین شکایت درج کرائی کہ رمضان پورہ کا ساکن ملزم آصف شاہ نابو شاہ نے فریادی کے ساتھ ہفتہ میں دو مرتبہ جسمانی تعلقات قائم کئے جس کی وجہ سے فریادی حاملہ ہوگئی۔

حاصل تفصیلات کے مطابق فریادی اور ملزم قریبی رشتہ دار ہیں۔ 21 سالہ فریادی ملزم آصف شاہ کی بوا زاد بہن ہے۔ لیکن ملزم نے رشتہ کا بھی خیال نہ کرنے ہوئے فریادی کا دو مرتبہ جنسی استحصال کیا۔ جب فریادی حاملہ ہوگئی تو اسے کہا کہ زبان بند رکھ۔ پولس میں گناہ داخل نہ ہو اس ڈر سے ملزم نے فریادی کے ساتھ دو مرتبہ نکاح کا قرار نامہ کیا اور پھر ایک مرتبہ نکاح کیا۔ لیکن ملزم نے فریادی کو بطور بیوی قبول نہیں کیا۔ اس سنگین معاملے میں پولس نے ملزم نے خلاف عصمت دری اور دھوکہ دہی کی قلم 41/2021/376/420/506 کے مطابق مقدمہ درج کیا
 آگے کی قانونی کاروائی دیانے رمضان پورہ پولیس اسٹیشن کے پی آئے تھورات کے سپرد ہے۔ مذہبی شہر میں زنا اور چھیڑ چھاڑ کے معاملات میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔

نیا پورہ میں 35 سالہ خاتون کے ساتھ نوجوان کی غلیظ حرکت

مالیگاؤں( ہم بھارت ) نیا پورہ کی ساکن 35 سالہ خاتون نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ نیا پورہ گلی نمبر 2 کا ساکن 30 سالہ ملزم طحہ نثار احمد نے 21 مئی کو فریادی کے ساتھ غیر اخلاقی و غیر اسلامی حرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق فریادی اور ملزم پڑوسی ہیں۔ فریادی پانی بھر رہی تھی کہ اسی دوران ملزم نے کارخانے کی ٹوٹی دیوار میں ہاتھ ڈال کر فریادی کی برہنہ تصویر نکال کر دکھانے کی کوشش کی۔ اسی طرح دوسرے روز بھی صبح کے وقت ملزم نے یہ گھٹیا حرکت کی۔ اس معاملے میں مذکورہ پولس نے ملزم کے خلاف قلم 48/2021/354 AN کے تحت کیس اور مقدمہ داخل کرتے ہوئے آگے کی قانونی کاروائی پی ایس آئی واگھمارے کے حوالے کی۔ شہر میں اس طرح کے معاملات بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں۔ نہایت افسوس اور شرم کا مقام ہے۔
iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl