رمضان پورہ علاقے میں بالے سیٹھ کمپاؤنڈ کے پیچھے سے چھ لاکھ کی نقدی اور سونے چاندی کے زیورات کی زبردست چوری
مالیگاؤں( ہم بھارت ) دیانے و رمضان پورہ پولیس اسٹیشن میں فریادی رئیس احمد محمد انیس 32 سالہ (ساکن گٹ نمبر 172/1 بالے سیٹھ کمپاؤنڈ کے پیچھے محمودالحسن مسجد کے سامنے رمضان پورہ دھندہ لوم کام) نے شکایت کی کہ کسی نامعلوم ملزم نے فریادی کے گھر کے لوکنھڈی کباٹ سے 6 لاکھ پچاس ہزار کی نقدی اور سونے چاندی کے زیورات کی چوری کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق چوری ہونے والے سامان میں سن 2002 میں خریدے ہوئے سونے کے زیورات اور چاندی کے زیورات جن میں سونے کی انگوٹھی سونے کی بالی سونے کی پٹی اور پازیب کے علاوہ پیر کی چاندی کرتے میں لگانے والی بٹن اور بھار گلے کی پوتھ سونے کی رنگ وغیرہ شامل ہیں۔ چوری ہونے والے سامنا کی مجموعی قیمت 6لاکھ 93 ہزار درج کرائی گئی ہے۔ اس معاملے میں مذکورہ پولس نے ملزمین چوروں کے خلاف قلم اور کیس نمبر 53/2021/457/380/ کا قانونی معاملہ درج کرلیا ہے۔ آگے کی قانونی کاروائی رمضان پورہ پولیس اسٹیشن کے تھانہ دار کے سپرد ہے۔اس معاملے میں شہر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی کے علاوہ ڈی وائے ایس پی لتا دوندے میڈم اور دیانے و رمضان پورہ پولیس اسٹیشن کے انچارج پی آئے بالا صاحب تھورات نے جائے وقوع کا فوری طور پر معائنہ کیا اور خاص بات یہ کہ مالیگاؤں شہر محکمہ پولیس کی جانب سے ڈاگ اسکواڈ اور پرنٹ اسپرٹ کا بھی استعمال کیا گیا۔ اس تعلق سے قانونی کاروائی و تحقیقات تیزی سے شروع کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ جاری ماہ میں یہ سب سے بڑی چوری کا اندراج ہوا ہے۔