Advertising

منصورہ انجینئرنگ کالج کے طلبہ کا انٹر نیشنل کمپنی میں ہوا پلیسمنٹ

Hum Bharat
Sunday 27 June 2021
Last Updated 2021-06-27T11:39:52Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 منصورہ انجینئرنگ کالج کے طلبہ کا انٹر نیشنل کمپنی میں ہوا پلیسمنٹ
میکانیکل انجینئرنگ کے دو طلباء کا عربین فال کمپنی کی معرفت ”سعودی آرامکو“ میں بطور انجینئر انتخاب


مالیگاؤ ں (ہم بھارت) ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی اولین انجینئرنگ کالج   ”مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس“ سے فارغ انجینئرس ملک کی مختلف کمپنیوں میں بر سر روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ گذشتہ سال لاک ڈاؤن کے دران بھی پلیسمنٹ اینڈ ٹریننگ سیل کے زیر اہتمام مسلسل جدوجہد سے85 فیصد پلیسمنٹ ریکارڈ رہا۔ وہیں سال آخر کے طلبا ء و طالبات کو انڈسٹریز اورملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت کیلئے ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے۔


اسی طرح سے امسال میکانیکل انجینئرنگ میں ڈگری مکمل کر نے والے دو طلباء جنید احمد اور شفیق احمد کا سعودی عربیہ کی معروف کمپنی ”آرامکو“ میں بطور ایچ وی اے سی انجینئر انتخاب ہوا۔ دونوں ہی طلباء کو  عربین فال لمیٹیڈ کمپنی کی معرفت سعودی آرامکو کمپنی کے ایک بڑے پروجیکٹ میں کام کرنے کا موقع ملا اور اس کمپنی کی جانب سے آفر لیٹر اور ویزا موصول ہو چکا ہے اور آئند ہ ماہ میں کورونا گائیڈ لائن کو مد نظر رکھتے ہوئے روانگی ہوگی۔جاب کے دوران کمپنی کی جانب سے آمدو فت، رہائش اور طعام کا نظم رہے گا۔


سعودی آرامکو دنیا کے معروف اور بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ دنیا میں تیل کی پیداوار میں آرامکو دوسرے نمبر آتی ہے۔ سعودی آرامکو کے آف شور سے دنیا بھر میں گیس اور تیل کی سپلائی کی جاتی ہے۔ اس کمپنی کا ہیڈکواٹر دہران شہر میں ہے جو سعودی عرب کے مشرقی صوبے کا ایک بڑا اور انتظامی مرکز ہے۔ یہ سعودی عرب کی تیل صنعت کا ایک اہم مرکز بھی ہے۔ یہاں تیل کے قدرتی ذخائر موجو د ہیں۔


جامعہ محمد یہ ایجوکیشن سو سائٹی کے چیئرمن ارشد مختار اور سیکریٹر ی راشد مختار کی جانب سے جنید احمد اور شفیق احمد کو سعودی آرامکو میں آفر لیٹر ملنے پر مبارکباد پیش کی۔پرنسپل پروفیسر شہزاد مبین، ڈاکٹر اکبر احمد، ڈاکٹر سلمان بیگ، ڈاکٹر محمد اظہر، ڈاکٹردلاور حسین اور میکانیکل ڈپارٹمنٹ ہیڈ و اسٹاف نے بھی دونوں طلباء کو مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کی۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl