شہریانِ مالیگائوں اور لیڈیز و جینٹس ٹیلر حضرات اور خواتین کو یہ اطلاع دیتے ہوئے نہایت ہی مسرت ہو رہی ہے کہ مالیگائوں ٹیلر یونین نے کسمبا روڈ پر اپنی آفس اور ٹیلرنگ کارخانے کا انتظام کر لیا ہے جہاں شہر کیٹیلروں کے تمام مسائل اور کاج کاج کا انتظام بہتر طریقے سے کیا جائے گا۔ لہٰذا یونین کی آفس اور کارخانے کا افتتاح مورخہ ۱۴؍ جون ۲۰۲۱ء بروز پیر بعد نمازِ عصر فوراً بذریعۂ قرآن خوانی کیا جائے گا۔ یہ جگہ کسمبا رڈ پر نئے بس اسٹینڈ کے قریب ہاشمی دواخانہ کے بازو میں، مرچنٹ نگر کے بالکل سامنے واقع ہے۔ لہٰذا شہر کے تمام ٹیلر حضرات، ٹیلرنگ مٹیریلس والے، ہمارے تمام خیر خواہ اور الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے تمام ہی رپورٹر اور صحافی حضرات سے مودبانہ گذارش ہے کہ وہ اسی مراسلے کو دعوت نامہ سمجھ کر وقت مقرر پر یونین کی آفس پر تشریف لاکر ممنون و مشکور فرمائیں۔
افتتاح کے بعد ٹیلر یونین کے تمام رکے ہوئے کام تیزی سے شروع کیے جائیں گے۔ لہٰذا ٹیلر حضرات آفس سے رابطہ قائم کر کے فارم بھریں۔ ساتھ ہی یونین کی معرفت خواتین کو پینٹ کی کٹنگ اور سلائی کا کام بھی سکھایا جائے گا تاکہ خواتین خود کفیل بن سکیں اور بھرپور کام کر سکیں۔ سلائی کلاس بھی جلد ہی شروع کی جا رہی ہے اس کا فارم بھرنے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے لہٰذا اپنے پیروں پر کھڑے ہونے اور ٹیلرنگ کام سیکھنے والی خواتین سے گذارش ہے کہ وہ بھی رابطہ قائم کریں۔
فقط: ببو ماسٹر (صدر مالیگائوں ٹیلر یونین)، نیو ماڈرن ٹیلرس، کسمبا روڈ، ہاشمی دواخانہ کے بازو میں، مرچنٹ نگر کے سامنے، مالیگائوں