Advertising

کارپوریٹرز صرف یہ دو کام کریں

Hum Bharat
Friday, 25 June 2021
Last Updated 2021-06-25T08:55:19Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

عمران جمیل

           ________________

   کارپوریٹرز کو اپنے وارذ کی درستی کے لئے فنڈ ملتے ہیں. اور اکثر بڑے کاموں کو کرنے کے لئے منظوری لیکر فنڈ بھی منظور کرایا جاتا ہے...آج شہر میں جو تین نسلیں ہیں اُنکی یادداشتوں کا ذکر کریں تو بزرگ و ادھیڑ عمر کے یہی ہمارے جان پہچان کے لوگ خاص طور پر شبیر سیٹھ کے تعمیری کاموں کا ذکر کریں گے اسی کے ساتھ ہارون انصاری اور عائشہ حکیم کے نمایاں کاموں کا ذکر کریں گے...اسّی کی دہائی میں میونسپلٹی کا بجٹ آج کے کئی سو کروڑ کے بجٹ کی طرح نہیں تھا.. پھر بھی اُس وقت کی گلیاں سڑکیں گٹریں، بنکر بازار، شاپنگ سینٹرز وغیرہ کی پختہ کوالٹی والے کام پر حیرت ہوتی تھی.. جبکہ اُس وقت بجٹ کم تھا کونسلرز و صدر بلدیہ محدود وسائل میں بڑے بڑے کام کرگذرتے تھے..اُس وقت سیاست میں اپنے حریفوں کو لطیفوں چٹکلوں اور چڑانے والے ناموں سے پریشان بھی کیا جاتا تھا لیکن اُسی کے ساتھ ممکن حد تک تعمیری و اصلاحی کاموں کو کیا بھی جاتا تھا... آج کئی سو کروڑ کا کارپوریشن کا بجٹ ہے.. کارپوریٹرز اور کئی لیڈروں کا سیاسی مورل پہلے کے کونسلرز اور صدربلدیہ کے مقابلے میں بہت زیادہ گھٹ چکا ہے اُنہیں اس پر نہ ہی شرمندگی ہے نہ ہی اچھے تعمیری کام کی شروعات کا عزم ہے.. پھر بھی کارپوریٹرز سے ایک گذارش ہیکہ آپ کو اپنی مدت میں بہت سارا کام اوڑھنے کی ضرورت نہیں ہے..


       شہر کے سبھی کارپوریٹرز اور کارپوریشن کے ذمہ داران  صرف یہ دو کام کریں.. شہر کی گلیوں اور سڑکوں کو اے کلاس کوالٹی والی تعمیر کردیں..پانچ برس کی مدت میں اگر گلیاں سڑکیں اور گٹریں تعمیر ہوجاتی ہیں تو یقین جانیے شہر میں ستر فیصد سے زیادہ مسائل کم ہوجائیں گے..صحیح ڈھلان والی گہری چوڑی گٹروں کی تعمیر کی وجہ سے اور نل کنیکشن کے لئے یا کسی بھی وجہ سے گلیوں و سڑکوں کی کھدائی پر سختی سے روک لگا کر پکی معیاری مضبوط تعمیر سے عوام میں جھلاہٹ، چڑچڑا پن ختم ہوگا نہ صرف گالیوں بددعاوں سے حفاظت ہوگی بلکہ دعاوں اور اگلے الیکشن کے لئے نیک خواہشات کے امید افزا کلمات بھی آپکو ملیں گے.. امیر و غریب عوام صحت کے تعلق سے بہت ساری پریشانیوں سے بچے گی.. پلیز بَس یہی دو کام کیجیے..

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl