Advertising

بزم خلوص کے زیر اہتمام مشقِ سخن فی البدیہہ نشست

Hum Bharat
Thursday, 17 June 2021
Last Updated 2021-06-17T13:14:54Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates



مالیگاؤں( پریس ریلیز ) مسجد و میناروں اور کارخانوں کا یہ تہذیبی و ثقافتی شہر ادبی حوالے سے بھی دنیا بھر میں مشہور و معروف ہے۔ اس سر زمین نے ایسے جواہر پارے جنم دیئے جس سے ادب کی تدریج  و اشاعت اور خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ مالیگاؤں شہر میں منعقد ہونے والے مشاعرے اور ادبی نشستیں بھی اس شہر کی شناخت ہے جو دیگر شہروں سے مالیگاؤں کو منفرد کرتی ہے۔ ایک وقت تھا کہ مشق سخن کے طور پر شہر میں فی البدیہہ نشستیں منعقد ہوا کرتی تھیں جس سے شہر کا ادبی ماحول تروتازہ رہتا تھا۔ لیکن طویل عرصہ بلکہ دہائی گذر گئی کہ شہر میں اس طرح کا کوئی پروگرام نہیں ہوا۔ اس خلاء کو محسوس کرتے ہوئے بزم خلوص کے زیر اہتمام مورخہ 18 جون بروز جمعہ کو مومن پورہ المرجان ہال میں رات 9 بجے ایک فی البدیہہ شعری نشست کا انعقاد ہوگا۔ جس میں شہر کے تقریبا تمام شعراء کرام شرکت فرماکر دیئے گئے مصرع پر طبع آزمائی فرمائیں گے۔ جن شعراء کرام تک کسی وجہ سے دعوت نامہ نہ پہنچ سکے تو اسی خبر کو دعوت نامہ سمجھتے ہوئے ضرور تشریف لائیں اور ہمیں شکریہ کا موقع عنایت فرمائے۔ اس باوقار فی البدیہہ شعری نشست کی صدارت محسن اردو ادب جناب یحی عبدالجبار صاحب فرمائیں گے۔ جبکہ نگرانی مشہور شاعر جناب آزاد انور صاحب فرمائیں گے۔ کنوینر نشست جناب مقصود اشرف اور عمران راشد نے شعراء مالیگاؤں سے شرکت کی پرخلوص گذارش کی ہے۔ یاد رہے یہ فی البدیہہ شعری نشست 18 جون بروز جمعہ رات 9 بجے مومن پورہ المرجان ہال میں منعقد ہوگی۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl