Advertising

آج کی جرائم خبریں

Hum Bharat
Tuesday 15 June 2021
Last Updated 2021-06-15T15:48:54Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 ارسلان شیخ کے قاتل کو مزید دو دنوں کا پولس ریمانڈ 

ملزم فیضان اختر 

ارسلان شیخ اغواء و قتل غیر اخلاقی حرکت معاملے میں ملزم فیضان کو اختر کو مقامی کورٹ کی جانب سے 5 دنوں کی پولس کسٹڈی میں رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے تھے۔ 5 دنوں کی پولس کسٹڈی کے بعد مقامی کورٹ کی جانب سے مزید 3 دنوں کا پولس ریمانڈ دے دیا گیا ہے۔ ملزم کی 17 جون کو دوبارہ عدالت میں پیشی ہوگی۔ اس معاملے میں جس طرح سے پولس کسٹڈی بڑھائی گئی ہے اس سے کچھ حیرت انگیز اور چونکانے والے انکشافات عیاں ہونے کے آثار ہیں۔

واویکر گلی سے پھر ایک نابالغ لڑکی کا اغواء 


مالیگاؤں(ہم بھارت ) چونا بھٹی صراط چوک کی رہنے والی 40 سالہ خاتون نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ خانقاہ مسجد کے پاس کا ساکن ملزم شاداب ملک نے فریادی کی نابالغ لڑکی کو کسی طرح کا لالچ دے کر اغواء کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔ اس معاملے میں مذکورہ پولس نے ملزم کے خلاف قلم 363/2021/54 کے تحت مقدمہ کا اندراج مکمل کیا۔ یاد رہے کہ ملزم نے واویکر گلی سے نابالغ لڑکی کو لیکر راہ فرار اختیار کی۔


گرنا ڈیم سے پھر آٹھ ہزار کی مچھلی چوری

مالیگاؤں: تعلقہ پولیس اسٹیشن میں گرناڈیم کے ساکن 51 سالہ انور جعفر حسین نے شکایت درج کرائی کہ ایس گاؤں کے ساکن سدھارتھ نانا پوار اور بابا جی نانا پوار(دونوں بھائی ہیں ) نے گرنا ڈیم سے 80 ہزار کی مچھلیاں چوری کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔ اس معاملے میں مذکورہ پولس نے ملزمین کے خلاف قلم 379/568 کے مقدمے کا اندراج مکمل کیا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl