11 دنوں کی مسلسل جنگ کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہوچکا ہے۔ لیکن بالکل تازہ جانکاری کے مطابق اسرائیلی فورسز نے پھر ایک مرتبہ دخل اندازی کرتے ہوئے مسجد اقصی کے احاطہ میں کاروائی کرتے ہوئے وہاں عبادت کررہے فلسطینیوں پر اچانک گرینائڈ (دستی بم) اور آنسو گیس سے فائر کیا۔ جس کو لیکر پھر ایک مرتبہ بھگدڑ مچ گئی ہے۔
آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ویڈیو اور خبر ہمیں براہ راست فلسطینی میڈیا سے موصول ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ ابھی میڈیا اور سوشل میڈیا پر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی خبریں نشر ہورہی ہیں ایسے میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کے بعد بھی پھر ایک مرتبہ مسجد اقصی میں عبادت کرنے والوں پر حملہ معاہدے کے باکل مخالف نظر آرہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایسے میں فلسطین اور دیگر ممالک کی جانب سے کیا رد عمل ہوتا ہے۔ کیونکہ جنگ بندی کا معاہدہ دیگر ممالک کی دخل اندازی سے بھی ہوا تھا۔