Advertising

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے CAA کے خلاف زبردست احتجاج

Hum Bharat
Sunday 30 May 2021
Last Updated 2021-05-31T15:22:55Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 ظالمانہ قانون ہمیں منظور نہیں۔ ہم کھل کر میدان میں آئیں گے(احتشام شیخ: صدر ایم ڈی ایف


جمہوری ملک میں بھگوا ایزم اور ہٹلر شاہی کی کوشش تیزہوچکی پے۔ اس لئے حکومت کے ظالمانہ فیصلے کی پرزورمخالفت ضروری ہے: عمران راشد، نائب صدر ایم ڈی ایف 

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے جلد ہی شہریت ترمیمی قانون سی اے اے کے خلاف احتجاج کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔


مالیگاؤں( پریس ریلیز ) ہر طرف لوگ کورونا اور دیگر بیماریوں سے پریشان ہیں۔ لیکن ظالم حکومت کورونا کی آڑ ظالمانہ فیصلے لینے سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہے۔ کورونا سے قبل این آر سی اور سی اے اے خلاف ہندوستان بھر میں زبردست احتجاج کیا گیا۔ امید تھی کہ حکمت اپنا فیصلہ واپس لے لے گی۔ لیکن کورونا کی آڑ میں بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے ظالمانہ شہریت ترمیمی قانون غیر قانونی طریقے سے نافذ کردیا گیا۔ 


افسوس کہ اس ظالمانہ قانون کے خلاف کوئی بولنے والا نہیں۔ مسلم قیادتیں بھی خاموش۔ اس قانون کے تحت مسلمانوں کو چھوڑ بقیہ دیگر مذاہب کے افراد جو دوسرے ملکوں سے آئے ہیں۔ انہیں ہندوستانی شہریت دی جارہی ہے۔ ہندوستانی شہریت دینے کا یہ کام بہت سی ریاستوں میں جاری ہوچکا ہے۔ اس قانون کے تحت مسلمانوں کو دوسرے نمبر کا شہری بنانے اور شہریت چھننے کی سازش تیز ہورہی ہے۔ اس ضروری ہے کہ پوری طاقت کے ساتھ اس کی مخالفت کی جائے اور احتجاج کیا جائے۔ ضروری ہوگیا ہے کہ اپنے اپنے شاہین باغ پھر قائم کئے جائیں۔ 


مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے اس کالے قانون کی پر زور مخالفت کی جاتی ہے۔ ایم ڈی ایف کی جانب سے CAA کے خلاف زبردست احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔ تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔


ظلم کیا ہے نہ کبھی ظلم سہیں گے

آزادی کی اک جنگ ابھی اور لڑیں گے

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl