Advertising

لاج میں ہورہا تھا جسم فروشی کا دھندہ، مالیگاؤں قلعہ پولس نے کی کارروائی

Hum Bharat
Tuesday, 25 May 2021
Last Updated 2021-05-26T08:59:47Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مالیگاؤں( ہم بھارت ) گاہے بگاہے یہ بات سننے میں آتی ہے کہ فلاں جگہ جسم فروشی کا دھندہ ہوتا ہے فلاں جگہ ہورہا ہے۔ لیکن اس معاملے میں مالیگاؤں قلعہ پولس نے کاروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کا دھندہ کرنے والوں کو ایک لاج سے رنگے ہاتھوں دبوچ لیا۔ 

ویڈیو نیچے ہے

حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق  پولس نائک باگل کی شکایت پر قلعہ پولس اسٹیشن کے عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے دھولیہ ناسک ہائے وے، منماڑ چوپھلّی، سویس کمپلیکس پر چھاپہ مارتے ہوئے امرلاج میں جسم فروشی کا دھندہ کرنے والے 7 ملزمین کو گرفتار کیا۔ جس میں 4 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ اس کالے و ناپاک دھندہ میں شامل وڈنیر کھاکھوڈی کا رہنے والا 28 سالہ ملزم یوگیش دلیپ ویدھ، وڈنیر کا ساکن 35 سالہ ملزم مہندر بھاگ چند جین، مغربی بنگال کا 28 سالہ ملزم حشمت علی شیخ، اور پرشانت دیورے کے علاوہ تین بنگلہ دیشی خواتین کے خلاف قلعہ پولس اسٹیشن کے عملہ نے قلم 370 /2/3 اور 1956 کی قلم 3/4/5 کے تحت مقدمہ کا اندراج مکمل کرتے ہوئے ملزمین کو کورٹ میں پیش کیا جہاں معزز جج کی جانب سے ملزمین کو دو دنوں کی کسٹڈی کے احکامات صادر کئے گئے۔ 


امر لاج میں جسم فروشی کا دھندہ کرنے والے ملزمین کے قبضہ سے پولس نے موبائل، پاکٹ اور دیگر سامان کے ساتھ کل 12 ہزار 65 روپے کا مال اور نقدی بھی ضبط کی۔ یاد رہے کہ تین بنگلہ دیشی خواتین میں دو مسلم اور ایک غیر مسلم خاتون ہے۔ شہر میں چرچہ ہے کہ اس طرح جسم فروشی کے دھندہ دیگر لاج اور مقامات پر بھی ہوتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پولس کو دیگر مقامات کی خبر کب لگے گی اور کس طرح کاروائی ہوگی؟ بہت سارے افراد کی جانب سے اس کاروائی کی سراہنا کرتے ہوئے مزید دیگر مقامات پر بھی کاروائی کی امید  ظاہر کی جارہی ہے۔ قتل و غارت گیری،  لوٹ مار،  نشہ آور اشیاء کی فروخت اور استعمال اور اب جسم فروشی جیسے کالے دھندہ دینی و مذہبی شہر کی شناخت کو خراب کررہے ہیں۔ شہر کی شناخت کو بچانے کے لئے کیا اس معاملے میں سیاسی لیڈران ، علماء کرام اور مخلص افراد آگے آئیں گے؟

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl