اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم ستم مسلسل بڑھتے ہی جارہا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس کے خلاف احتجاج بھی کررہے ہیں۔ مسلمانوں کو یہ امید ہیکہ مسلم ممالک مل کر اسرائیل کے خلاف میدان میں آئیں گے۔ اسرائیل اور فلسطین کے جاری معاملات کے تعلق سے 16 مئی کو سعودی عرب میں 57 مسلم ممالک کی میٹنگ بھی ہوئی۔
اسرائیل کے خلاف پاکستان کی سیاسی قیادت تو سامنے آئی تھی لیکن اب پاکستان کی فوج بھی اسرائیل کے خلاف کھل کر سامنے آگئی ہے۔ سعودی میں منعقد او آئی سی کی میٹنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جاری بیان یقینا معنی رکھتا ہے۔ او آئی سی اجلاس کے بعد قطر ،پاکستان، ملیشیا،ایران اور ترکی نے اسرائیل کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے۔ ملیشیا نے تمام مسلم ممالک کی افواج کو اسرائیل کے خلاف میدان میں اتارنے کا مشورہ دیا۔ اس معاملے میں ترکی نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف فلسطین فوج نہ صرف بہتر تربیت دی جائے بلکہ جدید ہتھیار بھی فراہم کئے جائیں۔ یاد رہے کہ پاکستان فوج نے بھی فلسطین کو بہترین ٹریننگ کے ساتھ ساتھ جدید ہتھیار بھی دینے کا اعلان کردیا ہے۔ او آئی سی اجلاس کے بعد مسلم ممالک کے یہ بیان بہت معنی رکھتے ہیں۔