Advertising

پیسوں کے لئے باپ نے بیٹے کا قتل کردیا

Hum Bharat
Tuesday, 18 May 2021
Last Updated 2021-05-18T11:00:05Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

59 سالہ باپ،24 سالہ خاتون اور مزید ایک ملزم نے مل کر40 سالہ بیٹے کا تیز دھار ہتھیار سے قتل


مالیگاؤں(ہم بھارت)  چھاؤنی پولیس اسٹیشن میں تروپتی کالونی پانی کی ٹانکی، کے شیو روڈ دابھاڑی شیوار کا ساکن 28 سالہ فریادی مان وی ہتش باؤسکر نے سنگین شکایت کی کہ ملزم کرشنا پولاد عمر 59 سال ساکن دابھاڑی، ملزمہ سوچنا بائی آہیرے عمر 24 سال اور ملزم اجئے دلیپ آہیرے نے مل کر سازش کے تحت ملزم نمبر ایک کے 40 سالہ بیٹے کرشنا پولاد باؤسکر کو سٹانا روڈ پر ہوٹل میں پیسے کے معاملے نامعلوم تیز ہتھیار سے سر اور ہاتھ پر شدید وار کرکے قتل کردیا۔ 


اس معاملے میں مذکورہ پولس نے تمام ملزمین کے خلاف قتل کی سنگین قلم 34/302/2021/193 کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ہم بھارت: شیگاؤں شہر میں ایک شرمناک اور دل کو دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک باپ نے اپنے حافظ بیٹے کا قتل کردیا۔ 


حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق شیگاؤں کے خمو جمعدرا نگر کی خواجہ غریب نواز مسجد کے اسٹور روم میں مسجد کے موذن سید ولی سید محبوب کو صبح کے وقت ایک نوجوان سویا ہوا دکھائی دیا۔ موذن صاحب جب قریب گئے تو معلوم ہوا کہ نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔ مقتول نوجوان کی شناخت 19 سالہ حافظ محمد سلیم شیخ قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔ اس معاملے کی اطلاع فوری طور پر پولس اور مرحوم کے گھر والوں کو دی گئی۔ مرحوم کی والدہ کی شکایت پر پولس نے مقتول کے والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولس اس معاملے کی باریکی سے تفتیش کررہی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق نوجوان کا کیبل وائر سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔


بتایا جارہا ہے کہ شوہر کے ظلم و ستم سے پریشان مقتول کی والدہ 15 دنوں سے میکے گئی ہوئی تھی۔ مقتول محمد سلیم کی والدہ نے بتایا کہ اس کے شوہر نے پہلے بھی کئی مرتبہ سلیم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سلیم نے اس سال سیلانی میں مسجد میں تراویح پڑھائی تھی۔ اور انہیں گاؤں والوں کی طرف سے نذرانہ بھی پیش کیا گیا تھا۔ ظالم باپ کی ان پیسوں پر نیت خراب ہوگئی تھی اور وہ باربار بیٹے کو پیسوں کے لئے پریشان کررہا تھا۔ جبکہ مقتول حافظ سلیم نے یہ پیسے 17 مئی کو اپنی بہنوں  کی ہونے والی شادی کے لئے رکھے تھے۔ لیکن ظالم باپ نے پیسوں کی لالچ میں اپنے ہی بیٹے کو قتل کردیا۔ مقتول کی والدہ کی شکایت پر پولس نے فرار باپ کو بالاپور سے گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کردیا ہے۔ اور باریک بینی سے تفتیش کررہی ہے۔


iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl