مالیگاؤں(ہم بھارت) طوفانی بارش اور ہواؤں کی وجہ سے شہر مالیگاؤں میں بہت سی جگہ درخت گرنے ، پترے اڑنے اور بہت سے افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اسی سلسلے میں بروز سنیچر 29 مئی کو ایکتا ہوٹل کے اچانک گرجانے کی خبر بھی سامنے آئی۔ اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی بڑی تعداد میں نوجوان ایکتا ہوٹل کا رخ کرنے لگے۔ تو وہی سیاسی و سماجی افراد بھی اس جگہ نظر آئے۔
یاد رہے کہ ہوا کا شدید دباؤ ہوٹل منہدم ہونے کی وجہ بتائی گئی۔ خبر موصول ہوتے ہی راحت رسانی عملہ نے موقع واردات پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن جاری کردیا۔ ملبے میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے باہر نکالا گیا۔
مالیگاؤں ایکتا ہوٹل منہدم ہونے کی مکمل تفصیل
ایکتا ہوٹل کے تعلق سے حاصل تازہ تفصیلات کے مطابق ہوٹل کے گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ دیگر ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ہوٹل منہدم ہونے کی وجہ ؟
ہم بھارت کے نمائندہ کو پولس آفیسر دیویداس نے بتایا کہ 29 مئی 2021 کو دوپہر میں تقریبا 3:30 بجے کے درمیان ہوا کے دباؤ سے ہوٹل کا اگلا حصہ منہدم ہوگیا۔ بتایا گیا کہ ہوا کا بھونڈر ہوٹل میں داخل ہوگیا تھا ہوا باہر نکلنے جگہ نہیں تھی۔ جس کی وجہ سے ہوٹل ایکتا کا اگلا حصہ منہدم ہوگیا۔ اس حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی اور مزید ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور ہاسپٹل میں داخل کیا گیا۔ مرنے والے کی شناخت دھولیہ مولوی گنج کے ساکن محمد سلمان نام سے ہوئی ہے۔ جو کہ مرحوم حافظ محمد رمضان کے فرزند بتائے گئے۔ جائے واردات پر راحت رسانی عملہ اپنا کام کررہا ہے۔ موقع پر شہر کے سماجی و سیاسی افراد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کا ہجوم بھی دیکھا گیا۔
ہوٹل ایکتا کے معاملے میں راحت رسانی عملہ اور پولیس عملہ قانونی کاروائی میں سرگرم ہے۔ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔